لاہور (قدرت روزنامہ) پنجاب میں 27 جولائی سے مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے میں 24 سے 30 جولائی کے دوران مون سون بارشوں کا حالیہ سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے جب کہ 27 جولائی سے مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا بھی امکان ہے۔
قدرتی آفات سے نمٹنے والے صوبائی ادارے کے مطابق دریائے ستلج، راوی ، چناب اور دریائے جہلم کے بالائی علاقوں میں بارشیں ہوں گی۔ 26 جولائی تک مون سون بارشوں کی شدت میں کمی کے امکانات ہیں اور مون سون بارشوں کے نئے سلسلے میں پہلے جیسی شدت نہیں ہوگی۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں سے بھارتی ڈیمز 90 فیصد تک فل ہو چکے ہیں۔ ممکنہ بارشوں کے پیش نظر بھارت کی طرف مزید پانی چھوڑے جانے کا خدشہ ہے ۔ پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے ۔راوی جہلم اور چناب میں درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے۔
ڈی جی پی دی ایم اے نے ہدایات جاری کی ہیں کہ انتظامیہ ہر طرح کی صورت حال سے نمٹنے کے لیے 24 گھنٹے الرٹ رہے ۔ لوگوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
دکی(قدرت روزنامہ)چمالنگ کے علاقے میںگزشتہ روز ٹرکوں پر ہونے والے حملے میں زخمی ڈرائیوار زخموں…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کرز برائے الیکٹرانک میڈیا وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت…
لاہور(قدرت روزنامہ)نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے…
پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم دو…
نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…