’فنکار کسی کی ملکیت نہیں‘، رومیسا خان اسپتال اسٹاف کی ’بداخلاقی‘ پر برس پڑیں


کراچی (قدرت روزنامہ) معروف ٹک ٹاکر اور اداکارہ رومیسا خان نے کہا ہے کہ فنکار عوامی شخصیات ضرور ہیں لیکن وہ کسی کی ملکیت نہیں ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا تھریڈز میں اپنے ساتھ پیش آنے والے ایک افسوسناک واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ اگر کوئی شخص دکھی ہو تو دوسروں کو مہذب انداز اپنانا چاہئے۔
رومیسا خان نے لکھا کہ وہ اپنی والدہ کو شدید تکلیف کی حالت میں ایک ہسپتال لے گئیں جہاں ان کی والدہ کو آئی سی یو میں رکھا گیا اور وہ آئی سی یو وارڈ کے باہر اپنی والدہ کے لئے رو رہی تھیں اور دعائیں کررہی تھیں۔

انہوں نے لکھا کہ اس موقع پر انہیں تسلی اور حوصلہ دینے کی ضرورت تھی لیکن ہسپتال کی نرسیں ان کی ویڈیوز بنارہی تھیں اور ان سے سیلفی لینے کی کوشش کررہی تھیں۔اداکارہ نے لکھا کہ ہسپتال کے اسٹاف کی طرف سے بدتمیزی اور بداخلاقی نے انہیں بہت زیادہ تکلیف دی اور وہ اس وقت شدید ذہنی اذیت کا شکار ہوئیں۔
رومیسا خان نے بتایا کہ انہیں کسی شاپنگ مال کے اندر ویڈیوز اور سیلفی لینے سے کوئی تکلیف نہیں ہے لیکن اس حساس موقعوں پر لوگوں کو فنکاروں کی نجی زندگی کا خیال رکھنا چاہئے۔

Recent Posts

وہ فلم جس نے سلمان خان کا کیریئر تباہ ہونے سے بچا لیا

لاہور (قدرت روزنامہ)بالی وڈ کے سپر اسٹار اور فلم انڈسٹری میں بھائی جان کے نام…

5 mins ago

کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد ڈیوڈ وارنر نے ’ڈان‘ بننے کی تیاری کرلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کرکٹ کے میدان میں مخالف ٹیموں کے چھکے چھڑانے والے سابق آسٹریلوی…

9 mins ago

کفایت شعاری مہم، اسپیکر قومی اسمبلی کا سیکرٹریٹ کے اخراجات میں کمی کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسپیکر قومی اسمبلی نے اسمبلی سیکرٹریٹ کے اخراجات میں کمی لانے کے…

17 mins ago

پی ٹی آئی جلسہ ہوگا یا نہیں، لاہور ہائیکورٹ کا لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے جلسے کی اجازت اور جلسہ…

27 mins ago

4 ماہ میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 43 روپے کی کمی!اشیائے ضروریہ پر کتنا اور کیسا اثر پڑا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے مئی کے بعد سے اب تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں…

51 mins ago

بھوک پر قابو پانے کے لیے زمبابوے کا 200 ہاتھیوں کو ذبح کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے خشک سالی اور جنگلات میں لگنے والی آگ…

58 mins ago