دریائے راوی، سندھ میں پانی کی سطح بڑھنے لگی، متعدد مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب


لاہور (قدرت روزنامہ) دریائے راوی اور سندھ میں پانی کی سطح مسلسل بڑھنے سے مختلف مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب آ گیا ہے۔شاہدرہ کے مقام پر پانی کی آمد 20 ہزار کیوسک ہو گئی ہے، ہیڈ بلوکی پر بہاؤ 67 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ماڑی پتن کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔
شرقپورشریف میں ایک شخص ریلے میں ڈوب کر جان کی بازی ہا گیا، کئی جانور بہہ گئے، ہیڈ گنڈا سنگھ پر بپھرے ستلج کی سطح مزید بلند ہو گئی ہے، بھارت سے آنے والے روہی نالے میں طغیانی آ گئی ہے، کئی دیواریں گر گئیں، لوگ چھتوں پر پناہ لینے پر مجبور ہیں۔
ڈھولہ کے مقام پر بڑا حفاظتی بند ٹوٹ گیا، متعدد دیہات زیرآب آ گئے ہیں، بھوکاں پتن اور ہیڈ سلیمانکی پر بھی پانی کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے، بہاولنگر میں کئی بند ٹوٹ گئے ہیں جس سے درجنوں آبادیاں شدید متاثر ہو چکی ہیں جبکہ چناب میں ہیڈ پنجند، سندھ میں گڈوبیراج پر پانی کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی عمران خان کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کر رہی ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…

4 hours ago

ایک بیوی سے طلاق کے بعد دوسری شادی کرنے والا پہلی رات ہی لٹ گیا

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…

4 hours ago

احسن خان کی کرس گیل کے ساتھ ڈانس ویڈیو وائرل

دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…

5 hours ago

گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو پرانے مالک کی لاش مل گئی

پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…

5 hours ago

الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…

6 hours ago

ٹرین کے ذریعے 46 کلو سے زائد چرس سمگلنگ کی کوشش ناکام

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…

6 hours ago