کراچی(قدرت روزنامہ) اداکارہ ایمن سلیم نے ڈرامہ سیریل چپکے چپکے سے شہرت حاصل کی۔ انہوں نے تیزی سے مقبولیت کے زینے طے کیے مگر پھر اچانک انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کر لی جس پر ان کے مداح حیران رہ گئے۔ اب انہوں نے اپنے اس فیصلے کا سبب اپنے مداحوں کو بتا دیا ہے۔
ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق ایمن نے اپنے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”میں ایک کارپوریٹ پس منظر رکھتی ہوں لہٰذا میں شوبز انڈسٹری میں آنے کے لیے تیار نہ تھی۔ یہ دیگر انڈسٹریزسے یکسر مختلف ہے۔“
اداکار احسن خان کو ان کے پروگرام ٹائم آؤٹ میں انٹرویو دیتے ہوئے ایمن سلیم نے بتایا کہ ”میں نے نیویارک سے انویسٹمنٹ بینکنگ کی تعلیم حاصل کی ہے۔ اس کے بعد میں ایک یکسر مختلف شعبے میں چلی گئی۔ میرے ساتھ معاملہ یہ ہوا کہ دراصل مجھے معلوم ہی نہیں تھا کہ مجھے کیا کرنا ہے اور کیا نہیں کرنا۔ میں بے ارادہ شوبز انڈسٹری میں چلی آئی جس کے لیے میں تیار نہیں تھی، چنانچہ میں نے ایک قدم پیچھے کیا ہے۔ اب اگر میں دوبارہ شوبز انڈسٹری میں آتی ہوں تو میں ہمیشہ کے لیے آؤں گی۔“
تحریک انصاف اورعالمی لابی کا 46 ممبران کانگرس سے صدر بائیڈن کو ایک اور خط…
پاکستان کی جانب سے عثمان خان نصف سینچری بنانے والے میچ کے واحد کھلاڑ ے…
پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی باضابطہ درخواست واشنگٹن(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے حمایتیوں…
ساس کو شکوہ تھا کہ اس کا بیٹا بیوی سے بہت محبت کرتا تھا اور…
نیپرا بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے سی پی پی اے کی درخواست پر…