آئی ایم ایف کی کڑی شرط ہے، مجبورا بجلی کی قیمت بڑھائی، وزیراعظم


لاہور (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ غریب آدمی پر بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ نہیں پڑے گا۔لاہور میں پاکستان اور آذربائیجان کےمابین پٹرولیم کی صنعت میں معاہدےپردستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ دونوں بردارممالک کےدرمیان معاہدےکی مدت ایک سال ہے، جسے مزیدایک سال بڑھایاجاسکتاہے۔
وزیراعظم نے بتایا کہ معاہدےکے تحت ہرماہ ایل این جی کاایک جہازخریداجائےگا، خریداری کااختیارپاکستان کےپاس ہوگا، اچھی بات یہ ہے کہ نہ خریدنےپرکوئی ہرجانہ نہیں ہوگا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی کڑی شرط پر مجبورا بجلی کی قیمت بڑھائی ہے، میں نے بہت سختی سے کہا ہے کہ غریب آدمی پر اس 5.75 روپے کا اضافے کا بوجھ نہیں پڑنے دوں گا، متعلق محکموں سے بات کرکے یہ طے پایا بجلی کی قیمت میں اضافے کا بوجھ 200 یونٹ والے گھریلو صارفین پر نہیں پڑے گا جو 63 فیصد بنتے ہیں جو لائف لائن اور پروٹیکٹڈ زمرے میں آتے ہیں، 300 یونٹ تک والے صارفین کے لیے کچھ اضافہ ہوا ہے، 31 فیصد گھریلو صارفین کو بھی اس میں کچھ سبسڈی دی گئی ہے۔
بعدازاں وزیراعظم شہبازشریف نے لاہور اور شیخوپورہ میں 3نئےصنعتی زونزکاسنگ بنیادرکھنے کی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پرائیوٹ سیکٹرنےاکنامک زونزکی تعمیرمیں دلچسپی ظاہرکی، یہ اربوں کی سرمایہ کاری ہے، جس سےپاکستان کوبڑافائدہ ہوگا، حکومت ترقیاتی منصوبوں میں مکمل تعاون کرےگی، برآمدات کوبڑھانےکیلئےہمیں دن دگنی محنت کرنا ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ صنعتی ذونز میں ریئل اسٹیٹ کا کاروبار نہیں ہونا چاہیے، آج بدقسمتی سے فیصل آباد، رشکئی وغیرہ سمیت کئی صنعتی ذونز کو بڑے پیمانے پر غلط استعمال کیا جارہا ہے اور وہاں ڈویلپرز گھس گئے ہیں، حالانکہ وہ بنے معاشی ذونز ہیں، اس میں ملوث افراد مس کنڈکٹ کے مرتکب ہورہے ہیں، ہمیں اس کا مکمل خاتمہ کرنا ہوگا، وہاں سٹے بازی اور بولیاں چل رہی ہیں کہ صنعت لگنے کی بجائے عمارتیں کھڑی ہورہی ہیں،اس کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
صنعتی ذونز کے نام پر رئیل اسٹیٹ کاروبار برداشت نہیں کیا جائے گا
رئیل اسٹیٹ وہاں کریں جہاں اس کی جگہ ہے، 20، 20 مالا بلند و بالا عمارتیں شوق سے بنائیں لیکن اس کی درست جگہ یہ کام ہو، لیکن صنعتی ذونز کے نام پر رئیل اسٹیٹ کاروبار کی نہ اجازت دی جائے گی نہ ہی اسے برداشت کیا جائے گا۔
وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کےڈیفالٹ کابیانیہ دفن ہوچکا، اگلےماہ نگران حکومت آجائےگی، امیدہے نگران حکومت معیشت کی بہتری کیلیےکام کرےگی۔انہوں نے مزید کہا کہ متبادل توانائی ہی مستقبل ہے، تیل سے بجلی بنائی تو وہ ملکی معیشت کو تباہ کردے گی کیونکہ ہم مہنگا تیل خرید نہیں سکتے۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

3 hours ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

3 hours ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

3 hours ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

3 hours ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

3 hours ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

4 hours ago