اسحاق ڈار کو کوئی بھی ذمےداری دی جائے ، وہ اس کےاہل ہیں، مصدق ملک


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر برائے خزانہ اسحاق ڈار کو کوئی بھی ذمے داری دی جائے، وہ اس کے اہل ہیں۔مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک نے جیو نیوز کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نگراں وزیراعظم کے لیے لیڈر آف دی ہاؤس تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کریں گے۔
مصدق ملک نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار معاملات بہت اچھے انداز میں لے کر چلے ہیں، اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ کوئی بھی ذمے داری دی جائے وہ نبھائیں گے۔وزیر مملکت نے مزید کہا کہ سیاسی جوڑ توڑ پر اس وقت کوئی تبصرہ نہیں کرسکتا۔
مصدق ملک کا کہنا تھا کہ نئی مردم شماری پر اعتراضات ہوگئے جنہیں دور کرنے میں کئی ماہ لگ گئے، نئی مردم شماری اگر نوٹیفائی کردی جائے تو اس کے مطابق الیکشن میں چار سے چھ ماہ چاہئیں، حکومت کا مؤقف ہے کہ پرانی مردم شماری پر الیکشن کرا لیا جائے۔
مصدق ملک نے کہا کہ نئی حلقہ بندیوں کے لیے چار سے چھ ماہ درکار ہوں گے، ن لیگ کا مؤقف ہے کہ پرانی حلقہ بندیوں کی بنیاد پر الیکشن کرا لیے جائیں۔

Recent Posts

شادی کے 4 مہینے بعد سوناکشی سنہا کا صبر ٹوٹ گیا، ویڈیووائرل

وائرل ویڈیو میں ظہیر اقبال سوناکشی سہنا کے ساتھ کیسی حرکت کرتے ہیں ممبئی(قدرت روزنامہ)سوناکشی…

9 mins ago

پی سی بی میں ہلچل ، سلمان نصیر کو سی او او سے ہٹا کر پی ایس ایل میں عہدہ دینے کا امکان

سلمان نصیر کیلئے پی ایس ایل میں نیا عہدہ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا…

33 mins ago

وزیر خزانہ کی ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے وفد اور اقوام متحدہ میں سفیر منیر اکرم سے ملاقات

وزیر خزانہ کا پاکستان میں اے آئی آئی بی کے منصوبوں کی پیش رفت پر…

50 mins ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی

عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 500 روپے فی…

1 hour ago

جوڈیشل کمیشن اجلاس؛ جسٹس امین الدین خان آئینی بینچز کے سربراہ مقرر

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…

1 hour ago

تحریک انصاف کے اہم رہنما کو جیل سے رہائی کے بعد پھر گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…

2 hours ago