والد نے شادی کا فیصلہ سن کر ایک ہفتے تک بات نہیں کی، کاجول


ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی ورسٹائل اداکارہ کاجول نے انکشاف کیا ہے کہ والد نے شادی کا فیصلہ سن کر ناراض ہوگئے تھے۔برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں بالی ووڈ کی میگا اسٹار کاجول نے کہا کہ اجے دیو گن سے شادی کا سن کر والد ناراض ہوگئے تھے کیونکہ ان کا خیال تھا کہ شادی کے لیے میری عمر کم ہے۔
کاجول کا کہنا تھا کہ والد نے ایک ہفتے تک مجھ سے بات نہیں کی اور میرے لیے یہ ایسا تھا جیسے کوئی پہاڑ گر جائے۔ والد نے کہا کہ تم ابھی شادی کیوں کرنا چاہتی ہو ابھی تم چھوٹی جس پر میں نے جواب دیا کہ مجھے 10 ہوگئے کام کرتے ہوئے کہاں سے چھوٹی ہوں۔ شادی کا فیصلہ میرا ہونا چاہیے۔
کاجول نے کہا کہ اجے دیوگن سے پہلی ملاقات میں ہی احساس ہوا تھا یہ وہ شخص ہے جس کا میری زندگی پر اثر ہو گا۔ کامیاب شادی شدہ زندگی سے متعلق کاجول نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ اجے نے میری اونچی آواز کو برداشت کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ کاش میرا میوٹ بٹن ہوتا۔
کاجول کا مزید کہنا تھا کہ رشتے نبھانے کے لیے کوشش ضروری ہے۔ جب تک آپ کوشش کرتے رہیں گے رشتے نبھاتے رہیں گے جس دن کوشش کرنا بند کر دیں گے آپ ناکام ہو جائیں گے۔ مجھے کبھی اپنے فیصلوں پر پچھتاوا نہیں ہوا۔
اداکارہ نے کہا کہ شادی شدہ اداکارہ کی اہمیت کم ہونے کا تصور اداکاراؤں کے اپنے دماغ میں ہوتا ہے ورنہ شرمیلا ٹیگور، سائرہ بانو، ہیما مالنی جیسی فنکاروں نے اپنی بڑی ہِٹس شادی کے بعد دیں۔

Recent Posts

ایک ہفتے میں 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) حالیہ ہفتے کے دوران 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا…

6 mins ago

چمن دھرنے کے 200روز مکمل، حکومت کیساتھ مذاکرات تعطل کا شکار

چمن(قدرت روزنامہ)حکومتی کمیٹی اور دھرنا کمیٹی میں مذاکرات تعطل کا شکار، ڈپٹی کمشنر راجا اطہر…

30 mins ago

مقتول مزدوروں کے لواحقین سے اظہار تعزیت، امن دشمن عناصر کو جلد گرفتار کریں، گورنر بلوچستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے بلوچستان کے علاقے گوادر میں نہتے…

36 mins ago

زمیندار ایکشن کمیٹی کے احتجاج کو 24گھنٹے مکمل، حکومت بجلی کی فراہمی یقینی بنائے، مطالبہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں زمیندار ایکشن کمیٹی کی جانب سے طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف صوبائی اسمبلی…

47 mins ago

زمینداروں کیلئے بلوچستان اسمبلی میں آواز اٹھاﺅں گا، ہدایت الرحمن

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)زمیندار ایکشن کمیٹی کے بلوچستان اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرے میں سربراہ حق دو…

56 mins ago

ثنااللہ زہری سے زمرک خان اچکزئی کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعلی نواب ثنااللہ زہری سے عوامی نیشنل پارٹی کے نومنتخب رکن اسمبلی…

1 hour ago