بچوں کو زبردستی امتحانات میں بٹھایا گیا جن سے ان کا کیرئیر خراب ہوگا، احسن اقبال

(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ بچوں کو زبردستی امتحانات میں بٹھایا گیا جن سے ان کا کیرئیر خراب ہوگا، ہم نے 50 لاکھ بچوں کے نصاب مکمل ہونے تک امتحانات موخر کرنے کا کہا تھا، ہم نے ضمنی امتحانات کو سالانہ قرار دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ہمارا مقصد نصاب کا مکمل ہونا اور طلبا کو فیل ہونے سے بچانا تھا، کسی نے یہ نہیں کہا کہ امتحان نہ لیے جائیں یا طلبہ امتحان نہیں دینا چاہتے۔

احسن اقبال نے کہا کہ کورونا صورتحال میں دو سال قبل بتایا تھا کہ تعلیم کے شعبے میں چیلنج ہوگا، حکومت نے دو سالوں میں سلیبس مکمل کروانے کی سنجیدہ کوشش نہیں کی، سلیبس مکمل کروائے بغیر امتحانات طلبا سے زیادتی اور ظلم ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ لاکھوں طلبا کے مستقبل میں وزیر تعلیم کی انا حائل ہے، اشرافیہ کی ایک نشانی یہ بھی ہے کہ آپ زمینی حقائق سے لاتعلق ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ اپوزیشن امتحانات پر سیاست نہیں قومی ذمہ داری پوری کر رہی ہے۔

Recent Posts

بھوک پر قابو پانے کے لیے زمبابوے کا 200 ہاتھیوں کو ذبح کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے خشک سالی اور جنگلات میں لگنے والی آگ…

5 mins ago

کورونا ویکسین سے متعلق منفی خبروں کے بعد بل گیٹس اور بیٹی کے تعلق میں دراڑیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بل گیٹس کی بیٹی فیب گیٹس نے کورونا ویکسین سے متعلق اپنے…

12 mins ago

قومی ترانے کی بے ادبی، پاکستان نے افغان قونصل جنرل کی وضاحت مسترد کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے قومی ترانے پر کھڑے نہ ہونے کے معاملے پر افغان…

36 mins ago

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

6 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

6 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

6 hours ago