اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی خواتین اراکین کو کھنڈرات اور باقیات قرار دے دیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے چیئرمین پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج وہ شخص اپنے ورکر سامنے لا کر خود چوہوں کی طرح چھپ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج اس شخص کو عدالتوں میں پیش ہونے کی جرات نہیں۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ماضی میں الیکشن ترامیم چند منٹ میں پاس کروائی گئیں۔ پہلے اپنا دامن دیکھیں پھر ہمیں پاک دامنی کا طعنہ دیں۔
اس دوران خواجہ آصف نے پی ٹی آئی خواتین اراکین کو کھنڈرات اور باقیات قرار دے دیا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ باقیات رہ گئی ہیں جنہوں نے چیف آف اسٹاف کو باپ کہا تھا۔ پی ٹی آئی اراکین نے خواجہ آصف کے ریمارکس پر سخت احتجاج کیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے باپ کا لفظ حذف کردیا۔
بیجنگ (قدرت روزنامہ) چین میں اہلیہ سے طلاق پر دلبرداشتہ شخص نے گاڑی شہریوں پر…
کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ…
کراچی (قدرت روزنامہ) شہر قائد میں ویمن پولیس سٹیشن میں مبینہ طور پر دو خواتین…
لاہور(قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے عوام کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ سموگ کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سموگ اور دھند کے باعث موٹر وے ایم 4 کو پنڈی…