ریاض(قدرت روزنامہ)سعودی نکاح خواں نے گزشتہ 30 برس کے دوران پیش آنے والے عجیب و غریب واقعات بیان کیے ہیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ العربیہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی نکاح خواں ناصر القفیعی نے بتایا کہ انہوں نے 30 برس کے دوران چالیس ہزار سے زائدسعودیوں کے نکاح کروائے۔ناصر القفیعی نے حائل میں جنرل کورٹ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا ۔ الشرعیہ کالج سے فراغت کے بعد عدالت میں ملازمت کی درخواست دی۔ سعودی نکاح خواں کا کہنا ہے کہ وہ ایک واقعہ کبھی نہیں بھول سکتے جب انہیں نکاح پڑھانے کے لیے صحرا میں لے جایا گیا۔ واپسی پر سب لوگ راستے بھول گئے اور دو دن تک بھٹکتے رہے۔ زندگی خطرے میں پڑ گئی تھی۔ اللہ کا شکر ہے کہ کچھ لوگوں ہماری مدد کے لیے آگئے۔
ناصر القفیعی نے کہا کہ موجودہ دور میں نکاح خوانی کا کام آسان ہوگیا ہے۔ ای سسٹم متعارف ہونے سے آسانی اور تیزی سے تمام کام مکمل کیے جاتے ہیں۔ ماضی کے مقابلے میں آج نکاح کی قانونی کارروائی میں مشکلات پیش نہیں آتیں۔انہوں نے کہا کہ ’ابشر سسٹم کے ذریعے نکاح ہوتے ہی خاتون، شوہر کے سول ریکارڈ کا حصہ بن جاتی ہے۔ نکاح نامے کی توثیق آن لائن ہوجاتی ہے‘۔ سعودی نکاح خواں نے مزید کہا کہ ’کئی لوگ نکاح کے لیے بھاری رقمیں طلب کرتے ہیں۔ ایک صاحب نے تین لاکھ حق مہر طلب کیا لیکن اس کے باوجود ان کی بیٹی کی شادی زیادہ دن نہیں چل سکی‘۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اسموگ کا فوری طور…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف نے…
بیجنگ (قدرت روزنامہ) چین میں اہلیہ سے طلاق پر دلبرداشتہ شخص نے گاڑی شہریوں پر…
کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ…
کراچی (قدرت روزنامہ) شہر قائد میں ویمن پولیس سٹیشن میں مبینہ طور پر دو خواتین…