ریاض (قدرت روزنامہ)سعودی عرب نے سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے . تفصیلات کے مطابق کابینہ نے قرار دیا کہ سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات بین الاقوامی قوانین اور روایات کی کھلی خلاف ورزی ہیں .
سعودی عرب کے وزیراعظم ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں کہا گیا کہ یہ نفرت ختم کرنے، اعتدال پسندی اور رواداری کی قدروں کو پھیلانے کی بین الاقوامی کوششوں کے منافی ہیں اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے اقدامات کرنے پر زور دیا .
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت کابینہ کے اراکین نے دارالحکومت ریاض میں آرٹیفشل انٹیلی جنس انٹرنیشنل ریسرچ سینٹر قائم کرنے کی منظوری بھی دیدی .
. .#فيديو_واس | سمو #ولي_العهد يرأس جلسة #مجلس_الوزراء.https://t.co/ufwBBxlYVJ#واس pic.twitter.com/y5iLti0jO9
— واس الأخبار الملكية (@spagov) July 25, 2023