سعودی عرب کی سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت

ریاض (قدرت روزنامہ)سعودی عرب نے سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔تفصیلات کے مطابق کابینہ نے قرار دیا کہ سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات بین الاقوامی قوانین اور روایات کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

سعودی عرب کے وزیراعظم ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں کہا گیا کہ یہ نفرت ختم کرنے، اعتدال پسندی اور رواداری کی قدروں کو پھیلانے کی بین الاقوامی کوششوں کے منافی ہیں اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے اقدامات کرنے پر زور دیا۔

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت کابینہ کے اراکین نے دارالحکومت ریاض میں آرٹیفشل انٹیلی جنس انٹرنیشنل ریسرچ سینٹر قائم کرنے کی منظوری بھی دیدی۔

Recent Posts

پاکستان کی پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…

4 hours ago

پی ٹی آئی کے ایک اور نائب صدر عہدے سے مستعفی

پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…

4 hours ago

کے پی کے عوام ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں استعمال نہ ہوں،عون چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…

4 hours ago

وی پی این کے استعمال پر اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر مولانا طارق جمیل کا ردعمل بھی آ گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…

5 hours ago

ہنزہ : بس کھائی میں جاگری، ایک مسافر جاں بحق، 15زخمی

ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…

5 hours ago

پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا، امن کیلئے سب جماعتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا، حافظ نعیم

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…

6 hours ago