نگراں حکومت کیلئے 60 کے بجائے 90 دن ہونے چاہئیں: وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہےکہ نگراں حکومت کے لیے 60 کے بجائے 90 دن ہونے چاہئیں۔ایک انٹرویو میں وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ نگراں حکومت کے اختیارات میں اضافہ کیے بغیر ملک نہیں چلایا جا سکتا۔
ان کا کہنا ہے کہ نگراں وزیرِ اعظم سے متعلق بحث قبل از وقت ہے، نگراں وزیرِ اعظم کی تقرری سے متعلق ابھی مشاورت شروع نہیں ہوئی۔وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کا مزید کہنا ہے کہ نگراں وزیرِ اعظم کا فیصلہ پی ڈی ایم اور اتحادی قیادت کرے گی، قیادت جو فیصلہ کرے گی قبول ہو گا۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ نواز شریف دھوم دھڑکے سے وطن واپس آ کر انتخابات میں حصہ لیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں یہ بات سامنے آئی ہے کہ حکمراں اتحاد کی بڑی جماعت مسلم لیگ ن نے وزیرِ خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کو نگراں وزیرِ اعظم بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
اس ضمن میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ تمام اتحادی متفق ہو گئے تو سینیٹر اسحاق ڈار نگراں وزیرِ اعظم بن سکتے ہیں۔

Recent Posts

مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے انتخابات کی دنیا کی نظر میں کوئی حیثیت نہیں، پاکستان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر…

1 min ago

کیا خیبرپختونخوا حکومت نے افغانستان سے مذاکرات کے لیے رابطہ کرلیا؟ افغان ناظم الامور کا اہم بیان

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے افغان حکومت کے ساتھ براہِ راست…

9 mins ago

’ہم سے بہتر تو کچے کے ڈاکو ہیں‘، کراچی میں پھیلی غلاظت پر شہری بلبلا اٹھا، ویڈیو وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اکثر و بیشتر اپنے کسی نہ کسی بیان…

17 mins ago

لاہور جلسہ: 21 ستمبر کو روکا گیا تو جیلیں بھر دیں گے، عمران خان کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ 21…

25 mins ago

ڈی جی آئی ایس پی آر کی اس بات پر تعجب ہوتا ہے کہ فوج کا سیاست سے تعلق نہیں، عارف علوی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ڈی جی…

33 mins ago

کوئی مثال نہیں ملتی کہ دنیا میں کہیں کبھی آئینی ترمیم بل خفیہ رکھے جاتے ہوں، حامد خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سینیئر وکیل حامد خان…

40 mins ago