اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جناح ہاؤس حملہ کیس میں نامزد تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کے شوہر عتیق ریاض کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس نے صنم جاوید کے شوہر عتیق ریاض کو گرفتار کر کے انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کرتے ہوئے شناخت پریڈ کی اجازت طلب کی۔
عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے عتیق ریاض کو شناخت پریڈ کے لیے 6 دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔
دوسری جانب عتیق ریاض کے وکیل کا کہنا تھا کہ عتیق ریاض کو صنم جاوید کیس کی پیروی کرنے کے باعث گرفتار کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی کارکن صنم جاوید 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کیس میں جیل میں قید ہیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پارلیمان سے ججز کی تعداد اور سروسز چیف کی مدت بڑھانے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے حکومت سے گلے شکوے کرتے ہوئے کہاہے کہ…
مدینہ منورہ (قدرت روزنامہ )بھارتی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ثنا سلطان کے نکاح کی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سروسز چیفس کی مدت اور پریکٹس اینڈ پروسیجر سمیت اہم بلز کا گزٹ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں 2.5 فیصد کمی کردی…
ممبئی (قدرت روزنامہ ) بھارتی فضائیہ کا مگ 29 طیارہ آگرہ میں گر کر تباہ…