ایم کیو ایم کی رعنا انصار سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر منتخب

کراچی(قدرت روزنامہ) ایم کیو ایم کی رعنا انصار سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر منتخب ہو گئیں . سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر آغا سراج درانی کی صدارت میں سوا گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا، جس میں صوبائی اسمبلی کی اپوزیشن لیڈر کے لیے ایم کیو ایم کی رعنا انصار کو 69 میں سے 39 ارکان کی حمایت حاصل ہوگئی .

رعنا انصار کو ایم کیو ایم کے 20، جی ڈی اے کے 10 اور پی ٹی آئی کے 9 منحرف ارکان کی حمایت ملی . اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے رعنا انصار کو اپوزیشن لیڈر بننے پر مبارک باد دی . دوران اجلاس اسپیکر نے رعنا انصار کو اپوزیشن لیڈر کی نشست پر بیٹھنے کا کہا . بعد ازاں سندھ اسمبلی کا اجلاس 2 اگست 11 بجے تک ملتوی کردیا گیا . دریں اثنا ایم کیو ایم کی رعنا انصار کے اپوزیشن لیڈر بننے سے سندھ میں پی ٹی آئی کو بڑا نقصان ہوا ہے . پاکستان تحریک انصاف سندھ میں نگراں حکومت کی مشاورت کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہے . اب صوبائی نگراں حکومت کے لیے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم میں مشاورت ہوگی . وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ایم کیو ایم کی اپوزیشن لیڈر رعنا انصار سے نگراں سیٹ اپ سے متعلق مشاورت کریں گے . بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اگست کے پہلے ہفتے سے نگراں حکومت متعلق مشاورت شروع کریں گے . . .

متعلقہ خبریں