پرویزالٰہی کو پیش نہ کرنے پر اعلیٰ پولیس افسران اور ہوم سیکرٹری کی تنخواہ بند کرنیکا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ) عدالت نے پرویز الٰہی کو پیش نہ کرنے پر آئی جی پنجاب، آئی جی جیل اور ہوم سیکرٹری کی تنخواہ بند کرنے کا حکم دے دیا . اسپیشل سینٹرل کورٹ لاہور میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں پولیس نے پرویز الٰہی کو عدالت کے روبرو پیش نہیں کیا ، جس پر عدالت نے آئی جی پنجاب ،آئی جی جیل خانہ جات اور ہوم سیکرٹری کی تنخواہ بند کرنے کا حکم دے دیا .

عدالت نے تنخواہ بند کرنے کا حکم سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو عدالتی احکامات کے باوجود پیش نہ کیے جانے پردیا . علاوہ ازیں عدالت نے پرویز الٰہی کو اجازت کے بغیر راولپنڈی جیل منتقل کرنے پر 3 افسران پر 50، 50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا . عدالت نے 3 افسران کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیا . بعد ازاں عدالت نے کیس کی آئندہ کارروائی 5 اگست تک ملتوی کردی . ایف آئی اے کے مطابق مونس الٰہی بینک اکاؤنٹس سمیت دیگر دستاویزات کے لیے متعلقہ حکام کو مراسلہ لکھ دیا ہے . تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ مہلت فراہم کی جائے . ایف آئی اے نے نکمل چالان عدالت میں پیش کررکھا ہے . . .

متعلقہ خبریں