کراچی(قدرت روزنامہ) ڈیفنس فیز سیون میں عائشہ مسجد کے قریب موٹرسائیکل سوار ملزمان نے کار پرفائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا نے بتایا کہ فائرنگ رکنِ سندھ اسمبلی اسلم ابڑو کے بھائی کی کار پر کی گئی، جاں بحق ہونے والوں میں ایم پی اے اسلم ابڑو کا بھائی شہریار ابڑو اور بھتیجا اکرم ابڑو شامل ہیں جبکہ عبداللہ ابڑو اور ارشاد پہنور زخمی ہیں۔
گاڑی میں پانچ افراد سوار تھے، جو اپنے گھر سے براستہ خیابان شمشیر آرہے تھے کہ تعاقب کرکے انہیں نشانہ بنایا گیا۔کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ دہشتگردی کا نہیں ہے، البتہ دُشمنی کا ہے یا کچھ اور تحقیقات کے بعد ہی پتا چلے گا، تاہم انہیں ٹارگٹ ضرور کیا گیا ہے، ملزمان نے ایسے مقام پر نشانہ بنایا جہاں خفیہ کیمرے نصب نہیں تھے۔
ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ ابریز علی عباسی نے جائے وقوعہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جائے وقوعہ سے بڑے ہتھیار اور نائن ایم ایم کے خول بھی ملے ہیں، واردات میں ٹرپل ٹو رائفل اور نائن ایم ایم پستول استعمال ہوئے ہیں۔ ملزمان ایک سے زائد موٹر سائیکل پر سوار تھے، تحقیقات کے بعد مزید معلومات حاصل ہوں گی۔
پی پی پی چیئرمین و وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اسلم ابڑو کے بھائی اور بھتیجے کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اکرم ابڑو اور شہریار ابڑو کا بہیمانہ قتل دہشتگردی ہے، قاتل جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…
لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم…
شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف نیب نے ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت میں جمع…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کا امکان ہے۔…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی…
اس سال ان سات میدان جنگ سمجھے جانی والی ریاستوں میں کسی بھی امیدوار کیلئے…