وکی کوشل کے انکار کے بعد ٹائیگر شروف نے روہت شیٹی کو جوائن کرلیا


ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اور ڈانسر ٹائیگر شروف نے ہدایتکار روہٹ شیٹی کو جوائن کر لیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹائیگر شروف مشہور فلم سیریز سنگھم اگین میں اجے دیوگن کے ساتھ پہلی مرتبہ اسکرین پر جلوہ گر ہوں گے۔
ٹائیگر روہٹ شیٹی کی فلم میں پولیس آفیسر کا کردار نبھائیں گے جبکہ فلم میں ان کے ہمراہ سپر اسٹار دیپیکا پڈوکون اور کرینہ کپور بھی اہم کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔اس سے قبل بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ سنگھم اگین کیلئے اجے دیوگن کے ساتھ وکی کوشل کو کاسٹ کیا گیا تھا تاہم وکی نے اپنی آنے والی فلم ’چاوا‘ کی وجہ سے سنگھم اگین کرنے سے معذرت کرلی تھی۔
’سنگھم اگین‘ میں وکی کوشل کو مرکزی کردار اجے دیوگن (باجی راؤ سنگھم) کے چھوٹے بھائی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی گئی تھی جو ممکنہ طور پر اب ٹائیگر شروف ادا کریں گے۔
یاد رہے کہ سنگھم اگین فی الحال پری پروڈکشن کے مرحلے میں ہے اور اس کی تیاری اگست میں شروع ہوگی۔ فلم میں اجے دیوگن، اکشے کمار، رنویر سنگھ، اور دیپیکا پڈوکون پولیس آفیسر کا کردار ادا کریں گے۔

Recent Posts

گلوکار اور اداکار علی ظفر نے زندگی کی 44 بہاریں دیکھ لیں

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان اور بھارت میں یکساں مقبول نامور پاکستانی گلوکار اور اداکار علی ظفر نے…

5 mins ago

کراچی میں شدید گرمی کے دوران طویل لوڈ شیڈنگ، شہری سڑکوں پر آگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شدید گرمی میں بجلی کی بندش کے خلاف کراچی کے متعدد علاقوں…

25 mins ago

بابر اعظم اور رضوان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے نئے بیٹ بنوا لیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد…

30 mins ago

سندھ میں آج بھی گرمی کی شدت برقرار رہنے کا امکان، پنجاب میں اسکولوں کے اوقات تبدیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سندھ اور پنجاب کے بیشتر شہروں میں آج بھی موسم شدید گرم…

37 mins ago

وزیراعظم کا کرغزستان میں پاکستانی اور دیگر ممالک کے طلباء پر تشدد پر اظہار تشویش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے کرغزستان میں پاکستانی اور دیگر ممالک کے طلباء…

43 mins ago

کرغزستان طلبہ ہنگامہ آرائی، سربراہ بشکیک سٹی داخلہ امور کا بیان سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبہ پرتشدد کے معاملے…

48 mins ago