اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سیما حیدر اور انجو کا معاملہ مشترکہ ایوان میں بھی پہنچ گیا، سینیٹر دنیش کمار کا کہنا ہے کہ سیما حیدر پاکستان سے بھارت گئی مگر دھمکیاں ہمیں مل رہی ہیں۔یہ بات سینیٹر دنیش کمار نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کہی ہے۔
اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیرِ صدارت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس مقررہ وقت سے 1 گھنٹہ 22 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا۔اجلاس میں سینیٹر دنیش کمار نے کہا کہ سندھ کے ڈاکو ہمیں دھمکیاں دے رہے ہیں کہ سیما حیدر کو واپس لائیں، ڈاکو کہتے ہیں کہ واپس نہیں لا سکتے تو پھر آپ لوگ بھی بھارت چلے جائیں۔
انہوں نے بتایا کہ میرے پاس دھمکی آمیز ویڈیو بھجوائی گئی ہے، ہم پاکستان کے پرچم کا سفید حصہ ہیں، اس دھرتی کے لیے ہم نے بھی قربانیاں دی ہیں۔سینیٹر دنیش کمار نے یہ بھی کہا کہ ریاست کا کام ہے کہ ہمیں تحفظ دیا جائے، سیما حیدر کو کیا ہم نے بھگایا تھا؟ یا انجو کو ہم نے بلایا ہے؟
ہوبارٹ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کیخلاف تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں کپتان محمد رضوان کو آرام…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) انسداد دہشت گردی کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے معاملہ پر…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں بشریٰ بی بی کی حاضری سے…
سڈنی (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے اپنے کیپنگ گلوز اور شرٹ…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے…
لندن (قدرت روزنامہ) لندن کی عدالت نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف…