سیما حیدر بھارت گئی مگر ڈاکوؤں سے دھمکیاں ہمیں مل رہی ہیں: دنیش کمار


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سیما حیدر اور انجو کا معاملہ مشترکہ ایوان میں بھی پہنچ گیا، سینیٹر دنیش کمار کا کہنا ہے کہ سیما حیدر پاکستان سے بھارت گئی مگر دھمکیاں ہمیں مل رہی ہیں۔یہ بات سینیٹر دنیش کمار نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کہی ہے۔
اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیرِ صدارت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس مقررہ وقت سے 1 گھنٹہ 22 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا۔اجلاس میں سینیٹر دنیش کمار نے کہا کہ سندھ کے ڈاکو ہمیں دھمکیاں دے رہے ہیں کہ سیما حیدر کو واپس لائیں، ڈاکو کہتے ہیں کہ واپس نہیں لا سکتے تو پھر آپ لوگ بھی بھارت چلے جائیں۔
انہوں نے بتایا کہ میرے پاس دھمکی آمیز ویڈیو بھجوائی گئی ہے، ہم پاکستان کے پرچم کا سفید حصہ ہیں، اس دھرتی کے لیے ہم نے بھی قربانیاں دی ہیں۔سینیٹر دنیش کمار نے یہ بھی کہا کہ ریاست کا کام ہے کہ ہمیں تحفظ دیا جائے، سیما حیدر کو کیا ہم نے بھگایا تھا؟ یا انجو کو ہم نے بلایا ہے؟

Recent Posts

کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑااضافہ ہو گیا

کراچی(قدرت روزنامہ) کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑااضافہ…

22 mins ago

آرمی چیف سے ترکیہ کے وزیر خارجہ کی ملاقات، وزیراعظم سے بھی ملیں گے

راولپنڈی (قدرت روزنامہ ) آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان…

25 mins ago

وزیر خارجہ سے ترک ہم منصب کی ملاقات، تجارت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون پر اتفاق

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ترک ہم منصب حقان فیدان نے ملاقات…

35 mins ago

اداکارہ ماہرہ خان کی اپنی ہمشکل کے ساتھ اچانک ملاقات، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

کراچی (قدرت روزنامہ) سال 2020 میں اداکارہ ماہرہ خان کی ہمشکل لڑکی کی تصاویر منظر…

47 mins ago

پاکستان پنشن سسٹم میں اصلاحات کرے، ایشیائی ترقیاتی بینک کا مشورہ

تبلیسی(قدرت روزنامہ) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو پنشن سسٹم میں اصلاحات لانے کا مشورہ…

53 mins ago