عمر ایوب کا خواجہ آصف کے خواتین سے متعلق ریمارکس پر رد عمل


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے خواتین سے متعلق ریمارکس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف کی پی ٹی آئی خواتین ارکان کے خلاف توہین آمیز زبان کی مذمت کرتے ہیں۔اپنے بیان میں عمر ایوب نے کہا کہ خواجہ آصف کو اپنی اس شرمناک حرکت پر واضح طور پر معافی مانگنی چاہیے، پارٹی قیادت کو خواجہ آصف کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔
عمر ایوب نے کہا کہ ایسی نازیبا زبان پولیس کو خواتین کے خلاف تشدد برقرار رکھنے کا حوصلہ فراہم کرتی ہے، حقوق نسواں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو فوری ایکشن لینا چاہیے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی خواتین اراکین کو کھنڈرات اور باقیات قرار دیا تھا۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ یہ باقیات رہ گئی ہیں جنہوں نے چیف آف اسٹاف کو باپ کہا تھا۔پی ٹی آئی اراکین نے خواجہ آصف کے ریمارکس پر سخت احتجاج کیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے باپ کا لفظ حذف کردیا۔

Recent Posts

عامر خان کی فلم ’تارے زمین پر‘ کا سیکوئیل ’ستارے زمین پر‘ کب ریلیز ہوگا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)’ستارے زمین پر‘ رواں برس ریلیز ہونے والی وہ فلم ہے جس…

7 mins ago

پی ٹی آئی کا احتجاج کوئی چیلنج نہیں، یہ کال خود ان کے لیے نقصان کا باعث بنے گی، رانا ثنااللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے…

17 mins ago

خیبرپختونخوا کے عوام کارکردگی پر ووٹ دیتے تو پی ٹی آئی کی حکومت نہ بنتی، شیر افضل مروت کی پھر تنقید

پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی…

28 mins ago

وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کا 24 نومبر کو ہر قیمت پر اسلام آباد پہنچنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے 24 نومبر کو…

40 mins ago

لندن ہائیکورٹ نے نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ قرار دے دیا

لندن(قدرت روزنامہ)لندن ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ…

58 mins ago

پی سی بی کی جیسن گلیسپی کو کوچنگ کے عہدے سے ہٹانے کی سختی سے تردید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جیسن گلیسپی کے ہیڈ کوچ…

1 hour ago