وزیر اعلیٰ کے 28 کوآرڈینیٹرز اور 2 ترجمانوں کی تعیناتی غیر قانونی قرار

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان ہائی کورٹ نےوزیراعلیٰ بلوچستان کے28 کوآرڈینیٹر اور 2 ترجمانوں کی تعیناتی غیر قانونی قرار دے دیا۔

بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عامر نواز رانا پر مشتمل بنچ نے ایڈوکیٹ صادق خلجی دائر آئینی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ اور ترجمان وزیر اعلی بلوچستان بابر یوسفزئی سمیت 28 کوآرڈینیٹر کی تقرری کو غیرقانونی قرار دے دیا۔

عدالت نے ریمارکس دئیے کہ کوآرڈینیٹر کا تقرر غیرقانونی طریقے سے کیا گیا اس لیے ترجمانوں اور کوآرڈینیٹر کو کام کرنے سے فوری طور پر روکا جاتا ہے،منتخب نمائندے اور اراکین اسمبلی پہلے سے حکومتی ترجمان اور کواڈنیشن کیلئے موجود ہیں۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

1 hour ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

1 hour ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

2 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

2 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

2 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

3 hours ago