لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب حکومت کی جانب سے افسران کو نئی گاڑیاں دینے کے نوٹیفکیشن کے خلاف ایک اور درخواست دائر کردی گئی۔
ہائی کورٹ میں دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے نگراں حکومت پنجاب سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔ عدالت نے درخواست کو اسی نوعیت کی دوسری درخواست کے ساتھ یکجا کرکے لگانے کی بھی ہدایت کر دی جب کہ پنجاب حکومت کے وکیل نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض کر دیا ۔
جسٹس رسال حسن سید کے روبرو سماعت میں درخواست گزار شیراز الطاف نے نگراں پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عوامی پیسہ عوام کی فلاح و بہبود پر استعمال کیا جائے۔معاشی طور پر ملک کی حالت نازک ہے۔ معیشت مستحکم ہونے کے بعد ایسی مراعات دی جائیں۔
درخواست گزار نے کہا کہ نگراں حکومت صرف روز مرہ کے معمول چلا سکتی ہے ۔ نگران حکومت کے پاس عوامی مینڈیٹ نہیں، وہ پبلک فنڈز کو استعمال نہیں کرسکتی ۔ عدالت سے استدعا ہے کہ افسران کے لیے نئی گاڑیوں کی خریداری کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے ۔
اداکارہ نے مشہور بھارتی ڈیزائنر کا ڈیزائن کردہ دلفریب لباس پہنا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)یکم نومبر…
نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں ایک شخص نے دیوالی کے موقع پر شراب کے نشے میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…
سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…
لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…