انتخابی اصلاحات بل وفاقی حکومت نے منظوری کے بعد صدر مملکت کو بھجوا دیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) انتخابی اصلاحات بل مشترکہ اجلاس سے منظوری کے بعد وفاقی حکومت نے صدر مملکت کودستخط کیلئے بھجوا دیا ۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے انتخابی اصلاحات بل سے متعلق صدر کو پیغام دیا ہے کہ مشترکہ اجلاس سے منظور کردہ شکل میں مسودہ پر فوری دستخط کئے جائیں تاکہ ایکٹ آف پارلیمنٹ بن سکے۔
ذرائع کے مطابق انتخابی اصلاحات بل میں حکومت و اپوزیشن اور اتحادیوں کی مشاورت سے ترامیم تجویز کی گئی ہیں، انتخابی اصلاحات بل سے آئندہ انتخابات کو شفاف اور نتائج کو بلاتاخیر لانے میں مدد ملے گی۔
پارلیمانی ذرائع کاکہنا ہےکہ صدر مملکت بل پر غور کے بعد دستخط کردیں تو فوری طور پر ایکٹ آف پارلیمنٹ نافذ العمل ہوگا، صدر مملکت نے دستخط نہ کئے تو انتخابی اصلاحات بل 14 دنوں میں ازخود نافذ العمل ہوگا، صدر نے آخری روز تک دستخط نہ کئے تو انتخابی اصلاحات بل 9 اگست کو ازخود نافذ العمل ہوجائیگا۔

Recent Posts

گورنر ویلا منڈا، بلاول اور آصف زرداری کے کہنے پر مجھے تنگ کرتا ہے، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے گورنر خیبرپختونخوا کو فارغ…

6 mins ago

کیا پی آئی اے کا طیارہ واقعی غلطی سے پشاور کے بجائے کراچی میں لینڈ ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر چند روز سے ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے…

13 mins ago

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

23 mins ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

48 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

7 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

7 hours ago