جسے مرضی نگران وزیراعظم لے آئیں، قوم وقت آنے پر درست فیصلہ کریگی: شیخ رشید


راولپنڈی(قدرت روزنامہ) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کو لائیں یا اپنے کسی جگری یار کو، یہ قوم اب سب کچھ سمجھتی ہے اور وقت آنے پر درست فیصلہ کرے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ 15 دن رہ گئے ہیں بے شک لیپ ٹاپ کی لوٹ سیل لگا دیں یا اپنی مرضی کے مطابق نگران وزیراعظم کے اختیار کی ترمیم کروالیں، اراکین اسمبلی کو ترقیاتی کاموں کیلئے 50ارب روپے کی بجائے 100 ارب بھی جاری کریں، ووٹ ترقیاتی کاموں کا نہیں عزت نفس کا ہے۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ لوگوں کو تو مہنگائی اور بجلی کا بل مار گیا ترقیاتی کام کیا کر لیں گے، آٹا اور چینی کی مہنگائی کا پھندا ہی کافی تھا، اب بجلی کی مہنگائی کا مزید پھندہ بھی لوگوں کے گلوں میں ڈال دیا گیا ہے، وہ کون سی انڈسٹری ہے جو اس مہنگی بجلی پر چل سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خودکشیاں، بھوک، آئین اور قانون کی بے حرمتی چادر اور چاردیواری کی تباہی حکومت کا سیاسی قبرستان بنا دے گی، آٹا، چینی، بجلی، آئین اور قانون سے کھلواڑ آپ کے 14 طبق روشن کر دے گا، جسے اللہ ختم نہ کرے اُسے کوئی ختم نہیں کر سکتا، اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں، اپنی مرضی کا نگران وزیراعظم لے آئیں اپنی مرضی کے انتخابی نشان کا چناؤ کر لیں اگر الیکشن ہوئے تو شکست آپ کا مقدر ہے۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ 15 مہینوں میں جو ظلم وستم آپ نے سیاسی مخالفین پر ڈھائے ہیں اس کی مثال پاکستان میں کہیں نہیں ملتی، بے گناہوں سے جیلیں بھری ہوئی ہیں، جھوٹے مقدموں سے تھانوں میں انبار لگے ہیں، جمہوریت کے نام پر فاشزم دہشتگردی اور لوٹ مار کا جو بازار گرم ہے یہ بازار عنقریب بند ہونے والا ہے اور عوام اپنا حق لے کر رہیں گے۔

Recent Posts

چکوال: زرعی ماہرین کا بڑا کارنامہ، نایاب غیرملکی پھل کی پاکستان میں کاشتکاری ممکن بنادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بارانی ایگریکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ (باری) چکوال نے نایاب قسم کے پھل بلیک…

3 mins ago

محکمہ امور حیوانات میں 92 ویٹرنری ڈاکٹرز کی اسامیاں جلد پر کی جائیں، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے جمعرات کو یہاں بلوچستان ویٹرنری ڈاکٹرز ایسوسی ایشن…

24 mins ago

کیچ میں ڈینگی وائرس پھیلنے لگا، محکمہ صحت توجہ دے، سماجی کارکن

تربت(قدرت روزنامہ)مند کے سیاسی وسماجی کارکن شاہلزئی رند نے ڈینگی وبا پھیلنے پر محکمہ صحت…

32 mins ago

لورالائی محکمہ انڈسٹریز کی عدم توجہ، ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں چینی ناپید

لورالائی(قدرت روزنامہ)محکمہ انڈسٹریز کی عدم توجہ کی وجہ سے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر مےں چینی ناپید…

38 mins ago

ویٹرنری ڈاکٹرز کو بلا سود قرضے فراہم کیے جائیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے جمعرات کو یہاں بلوچستان ویٹرنری ڈاکٹرز ایسوسی ایشن…

50 mins ago

ڈسٹرکٹ کونسل سوراب کا 2 کروڑ 83 لاکھ 5 ہزار 7 سو 77 روپے کا بجٹ منظور

سوراب(قدرت روزنامہ)ڈسٹرکٹ کونسل سوراب کا بجٹ اجلاس ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں منعقد ، ممبران ڈسٹرکٹ…

1 hour ago