بلوچستان اسمبلی اجلا س،ارکان کا پی ایم ڈی کے خلاف واک آؤٹ

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی کے ارکان نے پی ایم ڈی کے خلاف صحافتی تنظیموں کے احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے اجلاس سے ٹوکن واک آؤٹ کیا۔ پیر کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے بلوچستان نیشنل پارٹی کے ثناء بلوچ نے کہا کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہوتا ہے اسے بے زبانوں کی زبان کہا جاتا ہے حکومت جسے عوام کو درپیش مسائل پر توجہ دینی چاہئے تھی مگر اس کے برعکس ملک میں صحافت کو کنٹرول کرنے کے لئے پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی بنانے کی بات کی جارہی ہے جس کی ملک کے تمام صحافتی تنظیموں نے مذمت کی ہے میڈیا صرف وفاق کا مسئلہ نہیں اس پر وفاق کو تمام صوبوں سے بھی مشاورت کرنی چاہئے تھی حکومت کو اگر میڈیا کے کردار کے حوالے سے کوئی تحفظات تھے تو بھی اس پر تمام سٹیک ہولڈرز سے بات کرتی ہم سمجھتے ہیں کہ ملک میں آئین کے مطابق میڈیا کو آزادی ملنی چاہئے ثناء بلوچ نے کہا کہ ہم صحافیوں کے ساتھ مکمل طو رپر یکجہتی کااظہار کرتے ہیں اور ہمارا مطالبہ ہے کہ صوبائی حکومت اس انتہائی اہم مسئلے پر وفاق سے رابطہ کرے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے نصراللہ زیرئے نے میڈیا کی بندش سے متعلق حکومتی اقدامات پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے پی ایم ڈی اے کے خلاف بطور احتجاج ایوان سے ٹوکن آؤٹ کا اعلان کیا جس کے بعد اپوزیشن اراکین اور ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نائل نے ایوان سے واک آؤٹ کیا ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے رکن قادر علی نائل نے پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اتھارٹی کے ذریعے میڈیا کی زبان بندی کی جارہی ہے جو باعث تشویش ہے انہوں نے کہا کہ پی ایف یوجے کے موجودہ صدر کا تعلق بلوچستان سے ہے وفاقی حکومت میڈیا سے متعلق جو بھی فیصلہ لے اس کے حوالے سے پی ایف یوجے سے مشاورت کرے۔

Recent Posts

آپریشن کی مخالفت، چمن پرلت کے مطالبات تسلیم کیے جائیں، نواب ایاز جوگیزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے شہید رہنما ڈاکٹر عبدالصمد اچکزئی کی اٹھارہویں برسی کے موقع…

1 min ago

ڈی جی خان سیمنٹ فیکٹری انتظامیہ کی زیادتیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں، عمران شیخ

حب(قدرت روزنامہ)ڈی جی خان سیمنٹ فیکٹری انتظامیہ کی زیادتیوں اور جدی پشتی اراضیات پر مبینہ…

11 mins ago

حضرت عمر ؓ کے یوم شہادت پر کوئٹہ میں مدح صحابہ ریلی نکالی جائیگی، سنی علما کونسل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سنی علماءکونسل بلوچستان کے سربراہ مولانا محمد رمضان مینگل نے کہا ہے کہ یکم…

23 mins ago

بلوچستان میں 3 ہزار کے قریب والدین کا بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں اب تک پولیوکے قطرے پلانے سے انکاری تقریباً 3000 والدین رپورٹ ہوئے…

32 mins ago

ماہ جولائی بلوچستان کی مرکزی شاہراہوں پر 37 حادثات رپورٹ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کی مرکزی شاہراہوں پر ماہ جولائی میں ہونے والے 37مختلف حادثات کے دوران…

37 mins ago

بلوچستان میں شدید گرمی، تربت پاکستان کا گرم ترین شہررہا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک میں سب سے زیادہ گرمی بلوچستان…

41 mins ago