بلاول کشمیر میں انتخابی مہم سے فرار ہو چکے، مریم جلد ہو جائینگی: فواد چوہدری

(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کشمیر کی انتخابی مہم چھوڑ کر فرار ہو چکے، بہت جلد مریم نواز بھی کشمیر میں الیکشن مہم سے راہِ فرار اختیار کر لیں گی۔

شہباز شریف کی پریس کانفرنس کے جواب میں وفاقی وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے وفاقی وزیر حماد اظہر اور مشیرِ احتساب شہزاد اکبر کے ہمرا ہ پریس کانفرنس میں کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کو خود پر لگے الزامات کا جواب ایف آئی اے کو دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں ہم امن میں تو حصے دار ہوں گے لیکن جنگ میں حصے دار نہیں بنیں گے، وزیرِ اعظم عمران خان کے مؤقف کی تمام سیاسی جماعتوں نے حمایت کی۔

ہماری افغان پالیسی پاکستان کے مفاد پر ہے، فواد چوہدری

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کشمیر میں انتخابی مہم چل رہی ہے، تحریکِ انصاف کی پوزیشن مستحکم ہے، دوسری کوئی سیاسی جماعت تمام نشستوں پر امیدوار بھی کھڑے نہیں کرسکی، نون لیگ نے کشمیر کے الیکشن میں دھاندلی کا شور ابھی سے مچانا شروع کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریم بی بی جو الیکشن کمپین کر رہی ہیں، ان کے پاس کوئی پالیسی نہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ توقع تھی کہ شہباز شریف ایف آئی اے میں طلبی والے کیس پر کوئی روشنی ڈالیں گے، جب ان سے پوچھتے ہیں کہ آپ کے اکاؤنٹ سے اتنے پیسے نکلے تو وہ کہتے ہیں میں نے میٹرو بنائی۔

شوکت ترین میڈیکل چیک اپ کیلئے گئے ہیں، فواد چوہدری

وفاقی وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور نون لیگ میں ایک چیز یکساں ہے، جو پیسہ ان کو دیا گیا وہ لندن، دبئی اور فرانس سے برآمد ہوا، عمران خان کا کرپشن کا بیانیہ اس لیے اہم ہے کہ اربوں روپے چوری کرکے باہر لے جائے گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف کو اپنے اوپر لگے الزامات کا جواب میڈیا اور ایف آئی اے کو دینا چاہیے، مگر شہباز شریف جواب دینے کے لیےتیار ہی نہیں ہیں۔

فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ نیب اب تک 427 ارب روپے ریکور کر چکا ہے، چیف جسٹس پاکستان سے اپیل ہے کہ ہائی پروفائل کیسوں کی سماعت براہِ راست نشر کی جائے۔

Recent Posts

پاکستان کے لیے اعزاز، طیب اکرام 8 سال کے لیے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے سربراہ مقرر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے طیب اکرام 8 سال کی مدت کے لیے انٹرنیشنل ہاکی…

1 hour ago

خیبرپختونخوا حکومت نے اساتذہ کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرادی، دھرنا ختم

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا میں احتجاجی دھرنا دیے بیٹھے اساتذہ نے حکومت کی جانب سے مطالبات ماننے…

2 hours ago

چیف جسٹس پاکستان کی پالیسی کے ثمرات، سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد میں کمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نوتعینات چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی مقدمات کی تعداد…

2 hours ago

’ایگ آن سپون‘ میکسیکو میں نیا انوکھا عالمی ریکارڈ قائم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)میکسیکو کے شہر جلیسکو میں 2 ہزار سے زیادہ طلبا نے چمچ…

2 hours ago

بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان ویزا اور محصولات کی کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے، مشاہد حسین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دسویں اسلام آباد لٹریچر فیسٹیول (آئی ایل ایف) کے دوسرے روز کتابوں…

3 hours ago

کرکٹ ٹیم کے پاکستان نہ آنے سےمتعلق بھارتی میڈیا کا دعویٰ، خواجہ آصف کا سخت ردعمل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارتی میڈیا کے کرکٹ ٹیم پاکستان…

8 hours ago