کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی اجلاس بی این پی کے رکن حمل کلمتی نے گوادر کے حوالے سے طویل تقریر کرتے ہوئے کہا کہ گوادر کے عوام کو سخت احتجاج پر مجبور کیا جارہا ہے نیلا ساحل گوادر کے عوام کی ملکیت ہے کسی اور کی ملکیت نہیں گوادر میں جگہ جگہ چیک پوسٹ قائم کئے گئے ہیں ماہی گیروں کو تنگ کیا جارہا ہے انہیں صرف مخصوص وقت میں فشنگ کی اجازت ہے مچھیروں کا کوئی پرسان حال نہیں انہوں نے سپیکر سے استدعا کی کہ گوادر کے حالات کا جائزہ لینے کے لئے خصوصی کمیٹی قائم کی جائے جو وہاں جا کر حالات کا جائزہ لے جس پر سپیکر نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ پارلیمانی لیڈرز یا ہر جماعت سے ایک ایک رکن کو شامل کرکے فاضل رکن جب چاہیں انہیں گوادر لے جاسکتے ہیں اس موقع پر وزیر داخلہ و قبائلی امور میر ضیاء اللہ لانگو نے حمل کلمتی کے اٹھائے گئے نکات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چیک پوسٹیں عوام کی حفاظت کے لئے قائم ہیں تاہم پھر بھی حالیہ کچھ عرصے کے دوران قلات ڈویژن اور دیگر علاقوں سے بہت ساری غیر ضروری چیک پوسٹیں ہٹادی گئی ہیں گوادر سمیت پورے صوبے کے حوالے سے جدل ہی اجلاس منعقد کرکے چیک پوسٹیں کم کی جائیں گی . .
متعلقہ خبریں