منشیات فروشی پر سزائے موت کا خاتمہ، اب گلی گلی آئس اور ہیروئن بِکے گی، نور عالم خان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کی منشیات فروشوں کی سزائے موت ختم کرنے کی قانونی سازی انتہائی افسوس ناک ہے، آئس اور ہیروئن بیچنے والوں کو پھانسی ہونی چاہیے اگر پھانسی ختم کی تو گلی گلی آئس اور ہیروئن بکے گی۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں ہونے والی قانون سازی پر پی ٹی آئی کے منحرف رکن نور عالم خان پھٹ پڑے اور کہا کہ ہم اپنے بچوں کا کیا سکھا رہے ہیں؟ یونیورسٹی کے بل پر بل پاس کر رہے ہیں۔
قومی اسمبلی سے منشیات فروشی پر سزائے موت کا قانون ختم کرنے کی منظوری پر انہوں ںے کہا کہ آئس اور ہیروئن بیچنے والوں کی سزائے موت ختم کرنے کی قانون سازی کر دی، آئس اور ہیروئن بیچنے والوں کی سزا میں نرمی انتہائی افسوس ناک ہے، آئس اور ہیروئن بیچنے والوں کو پھانسی ہونی چاہیے اگر پھانسی ختم کی تو گلی گلی آئس اور ہیروئن بکے گی۔
نور عالم خان نے کہا کہ آپ اسلامی قوانین کے خلاف کام کر رہے ہیں، آج کل عجیب قسم کی قانون سازی ہو رہی ہے، قانون سازی کے وقت کوئی سینئر رہنما موجود ہی نہیں۔خواجہ آصف کی جانب سے خواتین ارکان پر شدید تنقید پر انہوں ںے کہا کہ خواجہ آصف کی بھی بہن اور بیٹی ہے پہلے وہ پہلے اپنے اندر تنقید کا حوصلہ پیدا کریں۔
انہوں نے کہا کہ آپ کو پالیشیے چاہیں ہم پالیشیے نہیں، ہم عوام کے ووٹ سے آئے ہیں۔

Recent Posts

معروف قانون دان کا واٹس ایپ ہیک، ہیکر نے دوستوں سے لاکھوں روپے طلب کر لیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف قانون دان اور سپریم کورٹ بار کےسابق صدریاسین آزاد کا واٹس…

23 mins ago

خیبرپختونخوا کے 6 فلیگ شپ منصوبے کون سے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت کابینہ…

34 mins ago

حکومت کے کم از کم 7 ارکان آئینی ترمیم پر حکومت کو ووٹ نہیں دیں گے، بیرسٹر گوہر کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے دعویٰ…

44 mins ago

عمران خان کی رہائی اور آئینی ترمیم کے خلاف کل ہر شہر میں احتجاج ہوگا، علی امین گنڈا پور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

57 mins ago

شہریوں کو مشکلات کا سامنا؛ میٹرو بس سروس کب بحال ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے سبب جڑواں…

1 hour ago

کیا خیبرپختونخوا کا نام پھر سے تبدیل کیا جا رہا ہے؟

پشاور(قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے خصوصی پارلیمانی کمیٹی میں پیپلزپارٹی کے مسودہ…

2 hours ago