(قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ڈیڑھ گھنٹہ کی تاخیر سے سپیکر میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت شروع ہوا۔ اجلاس کے آغاز پر پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے نصراللہ زیرئے نے پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذریعے قائد اعظم ٹرافی سمیت ڈسٹرکٹ سطح پر کرکٹ کے مقابلے ہوتے ہیں جن میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں پر مشتمل دو ٹیمیں بنائی جاتی ہیں گزشتہ دنوں پی سی بی کے کوچز بھی یہاں آئے تھے اور یہاں پر فرسٹ و سیکنڈ الیون ٹیمیں بنائی گئیں مگر اس میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ہمارے صوبے کے کھلاڑیوں کو نظر انداز کیاگیا ان مقابلوں میں نصیرآباد کے محمد عامر، لورالائی کے ناصر خان اور سبی کے رسول بخش نے ان میچز میں بیٹنگ اور باؤلنگ میں غیر معمولی اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا مگر انہیں نظر انداز کیاگیا انہوں نے کہا کہ پی بی سی کی گورننگ باڈی، جنرل باڈی سمیت بیس کمیٹیاں ہیں مگر کسی میں ہماری کوئی نمائندگی نہیں ہے فٹبال جو بلوچستان کامقبول کھیل ہوا کرتا تھا اسے تباہ کردیاگیا اب بلوچستان کے کونے کونے میں نوجوان کرکٹ کھیلتے ہیں اور ہمارے نوجوان شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں مگر انہیں نظر انداز کیا جارہا ہے اس کا نوٹس لیا جائے جس پر سپیکر نے سیکرٹری اسمبلی کو ہدایت کی کہ اس سلسلے میں چیف سیکرٹری کے ذریعے متعلقہ حکام سے رپورٹ لی جائے۔
پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ سے زائد گھروں اور سرکاری عمارتوں کو سولر پر منتقل…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کوئٹہ ریلوے اسٹیشن میں دھماکے میں 26…
مری (قدرت روزنامہ) مری میں نشے کی حالت میں 4 اوباش سیاحوں نے مال روڈ…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر محمد افضل حریفال و دیگر کابینہ…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی تنظیم نو کا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ہلکی سے درمیانی بارش کی نوید سنا دی،…