ڈھاڈر(قدرت روزنامہ) شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث بلوچستان کو سندھ، پنجاب سے ملانے والی قومی شاہراہ ایک بار پھر بند کردی گئی۔ضلعی انتظامیہ بولان کے مطابق پنجرہ پل کے مقام پر عارضی راستہ ایک مرتبہ پھر سیلاب کی زد میں آ گیا ہے۔ قبل ازیں یہ عارضی راستہ 5 دن بند رہنے کے بعد گزشتہ روز چند گھنٹے کے لیے کھولا گیا تھا، جو ایک بار پھر سیلابی ریلے کی وجہ سے بند ہوگیا ہے۔
قومی شاہراہ کی بندش سے مسافر شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ قومی شاہراہ کی بار بار بندش مستقل مسئلہ بن چکا ہے، حکومت اس کا مستقل حل نکالے۔
دوسری جانب مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بولان میں شدید بارشوں کی وجہ سے پنجرہ پل پر سیلابی ریلہ گزر رہا ہے، لہٰذا مسافر اور ٹرانسپورٹرز سفر سے گریز کریں۔
اداکارہ نے مشہور بھارتی ڈیزائنر کا ڈیزائن کردہ دلفریب لباس پہنا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)یکم نومبر…
نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں ایک شخص نے دیوالی کے موقع پر شراب کے نشے میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…
سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…
لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…