سی ٹی ڈی کارروائیوں میں کالعدم تنظیموں کے 10 دہشت گرد گرفتار


لاہور(قدرت روزنامہ) سی ٹی ڈی کی مختلف کارروائیوں میں کالعدم تنظیموں سے وابستہ 10 دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے۔ترجمان کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی پنجاب نے مختلف شہروں میں 132 خفیہ آپریشنز کیے، اس دوران ٹی ٹی پی، داعش اور دیگر کالعدم تنظیموں سے وابستہ 10 دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے۔
لاہور ،ملتان اور ڈی جی خان سے گرفتار دہشت گرد مزاروں اور عبادت گاہوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ اٹک سے گرفتار ٹی ٹی پی کے 2 کمانڈر چینی شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا چاہتے تھے ۔دہشت گردوں سے بارودی مواد ، ڈیٹو نیٹر ، اسلحہ، گولیاں، اہم عمارتوں کے نقشے اور نقدی برآمد کرلی گئی۔
دہشت گردوں کی شناحت عذیر، عادل، رمضان، عبدالرحمٰن، عثمان، آصف، معاویہ،اسامہ، رحمٰن اور حضرت شیان کے نام سے ہوئی۔ سوشل میڈیا پر فرقوں کے خلاف نفرت انگیز مواد شیئر کرنے پر 7 افراد گرفتار کیے گئے۔ سی ٹی ڈی ساہیوال نے امجد عطاری، الطاف، عدنان،شہریار، اعجاز، حمزہ اور عثمان کو گرفتار کر لیا۔
رواں ہفتے485 کومبنگ آپریشنز کے دوران36 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے۔ 21008 افراد سے پوچھ کچھ کی گئی ۔ سی ٹی ڈی پنجاب نے یہ کارروائیاں لاہور، اٹک،سرگودھا، گوجرانولہ، ملتان اور ڈی جی خان میں کیں ۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے سی ٹی ڈی پرعزم ہے۔

Recent Posts

وزیراعلیٰ مریم نواز کاآج رات بیرون ملک روانہ ہونے کا امکان

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کا امکان ہے۔…

1 min ago

آئندہ سال سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج 2025 منظور کرلی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی…

3 mins ago

امریکی آج اپنا نیا حکمران چُنیں گے

اس سال ان سات میدان جنگ سمجھے جانی والی ریاستوں میں کسی بھی امیدوار کیلئے…

3 mins ago

چینی کا معاملہ ،وفاق اور خیبر پختونخوا پھر آمنے سامنے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) چینی کی برآمد کے معاملے پر وفاقی اور خیبرپختونخوآمنے سامنے آگئے…

11 mins ago

کراچی کے عوام کیلیے بجلی مزید مہنگی کر دی گئی

اضافہ اگست 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا کراچی(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور…

35 mins ago

شرح سود میں کمی؛ پاکستان پر قرضوں کے حجم میں 1300 ارب روپے کمی آئیگی، وزیراعظم

آذر بائیجان 2 ارب ڈالر کے سمجھوتوں پر دستخط کیلیے تیار ہے، کئی شعبوں سے…

39 mins ago