کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستانی کمپنیاں گرین فیلڈ ریفائنری پراجیکٹ کیلیے سعودی آرامکو کیساتھ اشتراک کریں گی۔ مقامی 4سرفہرست کمپنیاں گوادر پورٹ پر 10ارب ڈالر کے گرین فیلڈ ریفائنری پراجیکٹ کیلیے سعودی آرامکو کیساتھ اشتراک کریں گی۔ اس سلسلے میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کی ایک تقریب آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے ہیڈ آفس میں منعقد ہوئی۔
قومی کمپنیاں او جی ڈی سی ایل، پی ایس او، پی پی ایل اور گورنمنٹ ہولڈنگز پرائیویٹ لمیٹڈ (جی ایچ پی ایل) مشترکہ سرمایہ کاری حکمت عملی کے تحت شراکتداری کریں گی۔ پراجیکٹ میں معروف عالمی آئل اینڈ گیس کمپنیوں کی طرف سے ایکویٹی کی بنیادپر نمایاں سرمایہ کاری کی جائے گی۔
پراجیکٹ کے ذریعے پاکستان میں کم سے کم 300,000 بی پی ڈی خام تیل پراسیسنگ کرنے کی صلاحیت کے ساتھ مربوط ریفائنری پیٹروکیمیکل کمپلکس اور پیٹروکیمیکل فیسیلیٹی قائم کی جائے گی۔ مربوط ریفائنری پیٹروکیمیکل کمپلکس متعدد حصوں پر مشتمل ہوگا جس میں میرین انفراسٹرکچر، پیٹروکیمیکل کمپلکس، خام آئل اور ریفائن یوٹیلیٹیز کیلئے اسٹوریجز، پائپ لائن کنکٹی ویٹی وغیرہ شامل ہے۔
سیکریٹری پیٹرولیم کیپٹن (ر) محمد محمود نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گرین فیلڈ ریفائنری پالیسی کے اہم نکات کی وضاحت کی اور پیٹرولیم سیکٹر کی ترقی کیلئے پٹرولیم ڈویڑن کے عزم کو اجاگر کیا۔وزیر مملکت ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ پراجیکٹ سے معاشی ترقی، غیر ملکی زرمبادلہ کی بچت، انرجی سیکورٹی، روزگار کے مواقع اور سماجی بہتری کے تناظر میں قومی معیشت کو فوائد حاصل ہوں گے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)’ستارے زمین پر‘ رواں برس ریلیز ہونے والی وہ فلم ہے جس…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے…
پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے 24 نومبر کو…
لندن(قدرت روزنامہ)لندن ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جیسن گلیسپی کے ہیڈ کوچ…