کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے کوہلو میں گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی جس میں سوار افراد چیخ و پکار کرتے رہے تاہم لیویز اور مقامی افراد نے ان کو ریسکیو کر لیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کوہلو سمیت بلوچستان کے کئی علاقوں میں سیلابی صورت حال ہے، کوہلو میں موسلا دھار بارشوں کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آ گئی، فاضل چیل کے مقام پر ایک گاڑی منہ زور سیلابی ریلے کی نذر ہو گئی، سواریاں زندگی بچانے کیلئے چیخ و پکار کرتی رہیں تاہم لیویز اور مقامی افراد نے باہمی تعاون سے اس میں سوار افراد کو ریسکیو کر لیا۔
فاضل چیل کے مقام پر ہی تودہ گرنے سے کاہان اور رحمان آباد کا زمینی راستہ منقطع ہو گیا، سڑک کی بحالی کیلئے لیویز اور ریسکیو ٹیمیں روانہ ہو گئیں۔
برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…
لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…
کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…
لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…