نگران وزیراعظم کیلئے 5 نام شارٹ لسٹ کرلئے، تمام افراد سیاستدان ہیں: خواجہ آصف


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر مرکزی رہنما و وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کیلئے ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے 5 نام شارٹ لسٹ کر لئے، تمام افراد سیاستدان ہیں۔
اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مجھے نگران وزیراعظم کے حوالے سے کوئی آفر نہیں ہوئی، ن لیگ اورپیپلز پارٹی نے مل کر 4 ،5 نام فائنل کئے ہیں جو دوسری پارٹیوں سے بھی ڈسکس ہوں گے، نگران وزیراعظم کا نام ایک ہفتے میں فائنل ہو جائے گا، حتمی فیصلہ اتحادی جماعتوں کی قیادت کرے گی۔
وفاقی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ میرے خیال میں 90 دن میں الیکشن ہوں یہی ہمیں سوٹ بھی کرتا ہے، میری ذاتی رائے ہے الیکشن 90 دن سے بھی پہلے ہوں، میرے خیال میں اسمبلیاں دو دن پہلے تحلیل ہو جائیں گی، اسمبلی میں میدان خالی چھوڑا جاتا تو بہت مشکل ہوتی۔
خواجہ آصف نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے حوالے سے کہا کہ انہوں نے تو کبھی اپنا نام نگران وزیراعظم کیلئے نہیں دیا نہ کسی سٹیج پر ایسی کسی خواہش کا اظہار کیا ہے۔لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری سے متعلق اعتبار کا بیان میرا ذاتی تھا، اب بھی ان سے متعلق احتیاط کرتا ہوں۔

Recent Posts

خاتون نے 6 سال تک بستر پر پڑے شوہر کی دل سے دیکھ بھال کی، مگر پھر کیا ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…

53 mins ago

فوجی سربراہان کی مدت ملازمت میں اضافہ کس تاریخ سے ہوگا؟ وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…

1 hour ago

کینیڈا اور ہندوستان کے درمیان برف نہ پگھل سکی، بھارت ’سائبر تھریٹ‘ کی فہرست میں شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…

1 hour ago

خیبر پختونخوا کابینہ ارکان کی مراعات میں ہوش ربا اضافہ

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…

1 hour ago

وینا ملک کے لیے بھارتی فلموں، شادی کی آفرز کی بھرمار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…

1 hour ago

ہمت کارڈ: اب کون سے مسافر میٹرو، اورنج لائن میں مفت سفر کے مزے لے سکیں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں معذور افراد…

2 hours ago