مسلم لیگ ق کے مقامی رہنما چوتھی منزل سے گرکر جاں بحق


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی دارالحکومت میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں مسلم لیگ ق کے رہنما چوتھی منزل سے گرکر جاں بحق ہوگئے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کے علاقے تھانہ لوہی بھیر میں واقعے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے فیز 3 میں پراسرار واقعہ رونما ہوا، جس کی چوتھی منزل سے گرکر مسلم لیگ ق کے ضلعی رہنما میاں اللہ یار گڈگور جاں بحق ہوگئے۔
لیگی رہنما نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے میں کاروباری معاملات کیلئے قیام پزیر تھے۔پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردی ہے تاہم واقعہ قتل ہے یا حادثہ تحقیقات کی جارہی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اللہ یار گڈگور کا کاروباری معاملات پر مبینہ طور پر دیگر پارٹنرز سے تلخ کلامی اور جھگڑا ہوا تھا، جس میں مخالف حریف نے مبینہ طور پر پلازے کی چوتھی منزل سے نیچے پھینک دیا اور وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
ایس ایچ او لوہی بھیر کا کہنا ہے کہ میاں الله یار چار دیگر دوستوں کے ہمراہ سوسائٹی میں موجود تھے تاہم واقعے کے فوری بعد چاروں دوستوں کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ واقعہ کے متعلق حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا پوسٹ مارٹم و تحقیقات میں صورتحال واضع ہوگی۔

Recent Posts

کوئٹہ کے متعدد علاقوں میں 19اور 20 مئی کو بجلی بند رہے گی، کیسکو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اور لائنوںپر ضروری مرمتی…

24 mins ago

بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں کا انکشاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں…

41 mins ago

کوئٹہ میں انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے مبینہ طور پر رقم لیکر نقل کرانے کی شکایات کا معاملہ سامنے آگیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے مبینہ طور پر رقم لیکر…

44 mins ago

خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25 شاہراہ پر دھرناروڈ گزشتہ 22 گھنٹوں سے آمد و رفت کے لئے بلاک

خضدار(قدرت روزنامہ) خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25…

54 mins ago