سبی(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع سبی میں قومی شاہراہ پر حاجی شہر کے مقام پر تین گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے زخمیوں میں دو افراد کی حالت تشویسناک بتائی جارہی ہے۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سبی کے نزدیک قومی شاہراہ حاجی شہر کے مقام پر تین گاڑیوں میں تصادم ہوا۔ تصادم کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہو گئے جن میں دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو ایدھی اور سائبان کے ایمبولینس کے ذریعے ڈویژنل ہسپتال سبی منتقل کیا گیا جہاں پر ہسپتال انتظامیہ کے مطابق دو افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمی ہونے والے افراد میں آصف علی، جاوید، نصیر خان، بختاور سمیت دیگر افراد بھی شامل ہیں۔حادثہ ٹوڈی کار، آلٹو مہران اور ٹریکٹر کے درمیان میں ہوا۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث اوورٹیک کرتے ہوئے پیش آیا۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ایم ایس ڈاکٹر غلام سرور ہاشمی نے تمام ڈاکٹرز اور عملہ کو ہنگامی بنیادوں پر طلب کر کے ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی۔ جہاں پر زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ جبکہ دوسری جانب واقع کی اطلاع ملتے ہی لیویز فورس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے اور مزید تفتیش
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)فیصل چودھری نےکہا ہے کہ عمران خان نےکہا ہے کہ نیب کے بیان…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے جیل ریفارمز پر ذیلی کمیٹی قائم کر…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے وی…
لاہور(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان ، کشمیر میں کہیں کہیں…
پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…
چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…