پنجاب میں آج اور کل طوفانی بارشوں کا امکان، پہاڑی علاقوں میں طغیانی کا خدشہ


لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب میں آج اور کل طوفانی بارشوں کا امکان ہے، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی علاقوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں سے متعدد مقامات پر حفاظتی بند ٹوٹ گئے، کچے مکانات مٹی کا ڈھیر بن گئے ہیں جبکہ فصلیں تباہ اور نشیبی علاقے زیر آب آچکے ہیں۔
آواران میں متعدد گاڑیاں برساتی ریلے میں بہہ گئیں، مقامی افراد نے خواتین اور بچوں سمیت 31 افراد کو ریسکیو کر لیا، کوئٹہ اور کوہلو سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں رات گئے بھی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔
محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر حصوں میں آئندہ 3 روز کے دوران مون سون کی بارشوں کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کی ہے، بارشوں کا سلسلہ 30 جولائی تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے بارشوں کے دوران شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔

Recent Posts

آئی ایم ایف نے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں…

3 hours ago

اسحاق ڈار کا دورہ کرغزستان کیوں منسوخ ہوا ،وجہ سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) کرغستان کی حکومت کی درخواست پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق…

3 hours ago

سولر نیٹ میٹرنگ پاور سیکٹر کے لئے ایک مسئلہ بنا ہوا ہے، وزیر توانائی اویس لغاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ سولر نیٹ…

4 hours ago

ملک کے وہ علاقے جہاں آج رات بارش کا امکان ہے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں…

4 hours ago

ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کا رد عمل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم…

4 hours ago

اگلے10 دن اہم,جنوبی پنجاب میں کہاں کہاں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ )پی ڈی ایم اے پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر محکمہ صحت…

5 hours ago