اگر پی ٹی آئی حکومت چلتی رہتی تو ملک معاشی طور پر تباہ ہو جاتا: شبر زیدی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی حکومت کے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا جس میں انہوں نے کہا کہ اگر تحریک انصاف کی حکومت چلتی رہتی تو مدت ختم ہونے تک ملک معاشی طور پر تباہ ہو جاتا۔
جیونیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے شبر زیدی نے کہا کہ ہم چیئرمین پی ٹی آئی کو مشورہ دیتے تھے مگر وہ اس وقت کچھ سننے کے موڈ میں نہیں تھے، (ن) لیگ کے اراکین کے ٹیکس کی فائلیں مانگی جاتی تھیں۔انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کی قیادت میں 40 اراکین اسمبلی آئے، نصراللہ دریشک نے کہا کہ تم ابھی بچے ہو، یہ تمہارے بس کا کام نہیں۔
شبر زیدی نے مزید کہا کہ تمباکو مافیا کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی کوشش کی، خیبر پختونخوا سے ارکان اسمبلی نے کہا آپ ہمارے علاقے میں نہیں آسکتے، قبائلی علاقوں میں اسٹیل ری رولنگ ملز پر ہاتھ ڈالا تو فاٹا کے 20 سینیٹرز چیئرمین پی ٹی آئی کے پاس آکر بیٹھ گئے کہ شبر زیدی کو روکیں۔

Recent Posts

وزیرِ اعظم نے ملک بھر میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا حکم دے دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا…

16 mins ago

نیب کے بحریہ ٹاؤن پر چھاپے پر ملک ریاض کا ردعمل آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) نیب کی جانب سے بحریہ ٹاؤن کے کارپوریٹ آفس پر چھاپہ…

6 hours ago

بالی وڈ سٹار شاہد کپور نے ممبئی میں نیا فلیٹ خرید لیا، قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی وڈ سٹار جوڑی شاہد کپور اور میرا راجپوت نے ممبئی میں…

6 hours ago

نیب کا بحریہ ٹاؤن راولپنڈی کے دفتر پر چھاپہ، ریکارڈ قبضے میں لے لیا

  راولپنڈی(قدرت روزنامہ) قومی احتساب بیورو (نیب) نے راولپنڈی میں بحریہ ٹاؤن کے دفتر پر…

7 hours ago

نواز شریف کے بیان پر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا ردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کے بیان پر سابق…

7 hours ago

محکمہ موسمیات نے بدھ سے یکم جون تک ہیٹ ویو کی پیش گوئی کردی

کراچی(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں بدھ سے یکم جون تک ہیٹ ویو کی…

8 hours ago