بلوچستان میں ہیپاٹائٹس کے مرض میں خطرناک حد تک تیزی سے اضافہ


کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان میں ہیپاٹائٹس یعنی کالے یرقان سے متاثرہ افراد کی تعداد دن بہ دن بڑھ رہی ہے اوراس جان لیوا مرض کی مجموعی شرح تقریباً 5 فیصد ہے جب کہ صوبے کے بعض اضلاع میں یہ شرح 9 فیصدتک پہنچ چکی ہے۔
بلوچستان میں ہیپاٹائٹس بی اور سی کی شرح جس تشویشناک شرح سے بڑھ رہی ہے، اس کا اندازہ اس بات سے لگایاجاسکتاہے کہ ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے تحت صوبے میں 4 لاکھ 51 ہزار 317 افراد کی اسکریننگ کےدوران 21 ہزار 593 افراد ہیپاٹائٹس میں مبتلا پائے گئے جس کی شرح تقریباً 5 فیصد بنتی ہے جب کہ مختلف اضلاع میں اس کی شرح کہیں زیادہ ہے۔
ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام بلوچستان کے صوبائی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر شعیب عزیز کرد نے کہا کہ اس وقت جو بلوچستان میں ہیپاٹائٹس بی اور سی کی شرح ہے وہ 4 سے 5 فیصد ہے لیکن ہمارے کچھ اضلاع ایسے ہیں جن کو ہم ہائی رسک ڈسٹرکٹس کہتے ہیں جن میں نصیرآباد ڈویژن میں جعفرآباد اور صحبت پور میں شرح 8 سے 9 فیصد ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق ہیپاٹائٹس بی اور سی کے پھیلاؤکا بڑا سبب استعمال شدہ سرنجز، آلودہ طبی و حجامت کے آلات کے استعمال اور غیراسکرین شدہ خون کی انسانی جسم میں منتقلی ہے۔اس کے علاوہ ہیپاٹائٹس اے اور ای آلودہ پانی کے پینے اور سیوریج کے پانی سےکاشت کی گئی سبزیوں کےاستعمال سے پھیلتا ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق صوبے میں ہیپاٹائٹس کے حوالے سے شعور و آگہی کے فقدان کے ساتھ ساتھ ضلعی سطح پر اس مرض کی تشخیص اور علاج کی سہولیات اور دیگر وسائل کا فقدان اس کاپھیلاو روکنےکے حوالےسے بڑا چیلنج ہے۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ پنجاب سے ا طالوی سفیر کی ملاقات، لائیو سٹاک اور ڈیر ی پراجیکٹ میں سرمایہ کاری پر اتفاق

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازسے اٹلی کی سفیرماریلنا ارمیلن نے ملاقات…

2 hours ago

مقبوضہ جموں و کشمیر، فلسطین سمیت ہر ملک میں صحافیوں پر تشدد قابل مذمت ہے:مریم نواز

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے…

2 hours ago

آئی جی پنجاب پر اعتبار نہیں، بشریٰ بی بی بہت اہم ہیں، شیخ وقاص اکرم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا ممکنہ احتجاج…

2 hours ago

کوئٹہ میں پولیس اہلکار کے نجی سیل پر چھاپہ، 4 نوجوان بازیاب

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں بروری پولیس تھانے کے عملے نے پولیس اہلکار…

2 hours ago

شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو بڑا دھچکا لگ گیا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بھارت میں شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو دھچکا لگ گیا…

3 hours ago

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 خوارج ہلاک

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 4 خوارج کو ہلاک…

3 hours ago