کاجول کو شاہ رخ خان کی کون سی عادت ناپسند ہے؟ اداکارہ کا نیا انکشاف


ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ کی سپراسٹار کاجول نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ انہیں اپنے ساتھی اداکار بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی کون سی عادت ناپسند ہے۔ ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ سے سوال پوچھا گیا کہ وہ اپنے دوست شاہ رخ خان کی کون سی باتیں پسند اور ناپسند کرتی ہیں۔
کاجول کا کہنا تھا کہ انہیں شاہ رخ کی یہ بات پسند نہیں کہ جب وہ سیٹ پر آتے تو ان کو سب فنکاروں کے ڈائیلاگ یاد ہوتے تھے۔اداکارہ نے مزید بتایا کہ اگر کوئی سین تین چار صفحات کا لکھا ہوتو شاہ رخ اس کو بھی زبانی یاد کرلیتے ہیں، اسے سب فنکاروں کے ڈائیلاگ ازبر ہوتے ہیں۔
کاجول کا مزید کہنا تھا کہ وہ بہت اچھی دوستی کے باوجود شاہ رخ کو روزانہ میسج نہیں بھیجتی ہیں لیکن اگر وہ اداکار کو رات کو تین بجے فون کریں تو وہ ضرور جواب دیں گے۔
شاہ رخ خان اور کاجول کی جوڑی ہندی سینما کی مقبول ترین جوڑی ہے اور ان دونوں نے بالی وڈ کی متعدد بلاک بسٹر فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے۔

Recent Posts

لاہور جلسہ: 21 ستمبر کو روکا گیا تو جیلیں بھر دیں گے، عمران خان کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ 21…

4 mins ago

ڈی جی آئی ایس پی آر کی اس بات پر تعجب ہوتا ہے کہ فوج کا سیاست سے تعلق نہیں، عارف علوی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ڈی جی…

11 mins ago

کوئی مثال نہیں ملتی کہ دنیا میں کہیں کبھی آئینی ترمیم بل خفیہ رکھے جاتے ہوں، حامد خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سینیئر وکیل حامد خان…

19 mins ago

نومولود بچی کو شاپر میں بند کر کے سڑک کنارے چھوڑ دیا گیا، ویڈیو وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں نوزائیدہ بچوں کو لاوارث چھوڑنے کے رجحان میں اضافہ ہوگیا۔…

26 mins ago

اگلے 20 سال میں بلوچستان ملک کا خوشحال ترین صوبہ ہوگا، احسن اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نے…

39 mins ago

اننت امبانی کی شادی میں بالی ووڈ اداکاروں کو کتنے پیسے ملے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حال ہی میں اننت امبانی کی شادی کے چرچے دنیا بھر میں…

46 mins ago