بالی ووڈ میں عالیہ بھٹ اور رنویر کی ’پریم کہانی‘ کے چرچے


ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ میں آج کل ہر جانب بس عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ کی پریم کہانی کے چرچے ہیں جس پر کرن جوہر بھی زیر لب مسکرا رہے ہیں جب کہ دونوں کی اس پریم کہانی پر عالیہ کے شوہر رنبیر کپور اور رنویر سنگھ کی اہلیہ اداکارہ دپیکا پڈوکون بھی کافی خوش ہیں۔
بھارتی فلم انڈسٹری میں بلاک بسٹر فلمیں دینے والے فلمساز اور ہدایت کار کرن جوہر ماضی کے مقبول ترین اداکار دھرمیندر سنگھ اور اپنے دور کی پُرکشش اور کامیابت ترین اداکارہ جیا بچن کو ایک بار پھر پردۂ اسکرین پر لانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔یہ بات ہو رہی ہے فلم ‘راکی اور رانی کی پریم کہانی’ کی۔ فلم میں ہیرو اور ہیروئن کی کاسٹ کے لیے کرن جوہر کی نگاہ انتخاب نے عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ کو چُنا ہے۔
عالیہ اور رنویر کی کیمسٹری کی تعریف فلم میں موجود سینیئر اداکاروں سمیت ہدایت کار اور فلم ناقدین نے بھی کی اور عوام میں بھی اس جوڑی کو کافی پذیرائی مل رہی ہے۔


رومانوی کامیڈی فلم ‘راکی اور رانی کی پریم کہانی’ میں دھرمیندر اور جیہ بچن کے ساتھ ساتھ شبانہ اعظمیٰ بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔فلم کی شوٹنگ ممبئی، نئی دہلی، روس اور جموں و کشمیر کی خوبصورت لوکیشنز میں کی گئی۔ فلم کی موسیقی پریتم نے ترتیب دی اور سینماٹوگرافی مانوش نندن نے سنبھالی ہے۔
فلم کو ایشیتا موئترا، ششانک کھیتان اور سمیت رائے نے لکھا جب کہ دھرما پروڈکشنز اور وائی کام 18 اسٹوڈیوز نے پروڈیوس کیا ہے۔ سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان نے اس فلم میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کام کیا۔ہدایت کاری کرن جوہر کی ‘راکی اور رانی کی پریم کہانی’ 28 جولائی کو بھارت بھر میں ریلیز ہوئی۔ پہلے ہی دن باکس آفس پر 11.10 کروڑ روپے سمیٹے اور دوسرے روز فلم کی کمائی 16 کروڑ رہی۔
اس طرح ابتدائی دو دن میں اس فلم نے 27.15 کروڑ روپے کا بزنس کیا جب کہ ملک بھر کے 33.68 فیصد سینما گھروں میں فلم کی نمائش جاری ہے اور امید کی جا رہی ہے یہ فلم کیریئر میں مشکلات کے شکار رنویر سنگھ کو فلم انڈسٹری میں اچھا کم بیک دے گی۔

Recent Posts

ٹک ٹاک خراب کرنے پراسکول ٹیچر نے 6 طلبا کا ہاتھ توڑ ڈالے

غریب آباد(قدرت روزنامہ)افسوس ناک واقعہ گورنمنٹ ہائی اسکول غریب آباد پشاور میں پیش آیا ملزم…

10 mins ago

ٹی20 ورلڈکپ کی ٹاپ 4 ٹیمیں کون سی ہوں گی؟ سابق بھارتی کرکٹر و کمنٹیٹر محمد کیف نے پیشگوئی کردی

ممبئی(قدرت روزنامہ )سابق بھارتی کرکٹر و کمنٹیٹر محمد کیف نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے ٹاپ فور…

17 mins ago

بجلی کا شارٹ فال 4 ہزارمیگا واٹ تک پہنچ گیا،لائن لاسز والے علاقوں میں12سے14 گھنٹے لوڈ شیڈنگ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )ملک میں بجلی کا شارٹ فال چارہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا۔…

20 mins ago

بشکیک سے پاکستان پہنچنے والے طلبا نے حقیقت بتادی

بشکیک میں حالات کنٹرول میں نہیں، جھوٹ بولا جارہا ہے، پاکستانی طلبا اسلام آباد (قدرت…

21 mins ago

سعودی فرمانروا کی طبیعت ناساز ، ہسپتال داخل

ریاض ( قدرت روزنامہ ) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز کو طبیعت ناساز…

23 mins ago

سعودی عرب میں نامناسب لباس کا فیشن شو سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید

فیشن ویک کا آغاز جمعے کے روز ہوا سعودی عرب(قدرت روزنامہ)سعودی عرب یوں تو وژن…

31 mins ago