ممبئی(قدرت روزنامہ) فرحان اختر اور رتیش سدھوانی کی بلاک بسٹر ویب سیریز ’مرزا پور‘ کی تیسری قسط کا مداحوں کو بے چینی سے انتظار ہے۔ کرائم تھرلر سیریز نے 2018 میں اپنی ریلیز کے ساتھ ہی شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی جس میں پنکج ترپاٹھی، علی فضل اور شویتا ترپاٹھی نے مرکزی کردار نبھائے ہیں۔
2020 میں مرزا پور کی دوسری قسط کے بعد شائقین کو تیسری قسط کا شدت سے انتظار ہے جس کی شوٹنگ مکمل ہوچکی ہے اور وہ پوسٹ پروڈکشن کے مراحل میں ہے۔بھارتی میڈیا نے اپنے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ بلاک بسٹر کرائم تھرلر سیریز کو فلمی فارمیٹ کے ذریعے بڑے پردے پر لانے کیلئے گفتگو جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق ویب سیریز میکرز کے خیال میں ’مرزا پور‘ کرداروں میں بہت پوٹینشل ہے اور وہ فلمی پلاٹ کے اندر بھی اپنی اداکاری کا جادو جگا سکتے ہیں۔واضح رہے کہ ’مرزا پور‘ کی فلم کے حوالے سے آئیڈیا ابھی ابتدائی مراحل پر ہے اور جیسے ہی اس پر اتفاق رائے ہوگیا تو پھر اس کی شوٹنگ کا آغاز کیا جائے گا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…
پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…