ایاسا کی پاکستان کی فضائی حدود سے متعلق ہدایت پر ایئرکرافٹس ایسوسی ایشن کا سخت ردعمل


کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان ایئرکرافٹس اونرز آپریٹرز ایسوسی ایشن نے ایاسا کی پاکستان کی فضائی حدود سے متعلق ہدایت پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران اسلم خان بانی ایئرکرافٹس اونرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود تمام طیاروں کے لیے مکمل محفوظ ہے، پاکستان کے تمام ایئرپورٹس بھی دنیا کی تمام ایئرلائنز کے طیاروں کے لیے محفوظ ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فضائی حدود اور ایرپورٹس پر دنیا کی مختلف ایئرلائنز کے طیاروں کی روزانہ فلائٹس آتی ہیں۔
عمران اسلم خان نے مزید کہا کہ پاکستانی فضائی حدود تمام کمرشل اور پرائیویٹ طیاروں کے لیے محفوظ ہے، ایاسا یورپی ملکوں کی فضائی حدود مانیٹر کرے جہاں طیاروں کے لیے فضائی حدود خطرے سے خالی نہیں، انہوں نے کہا کہ یورپی فضائی حدود میں خطرے کے پیش نظر کئی ایرلائنز کے طیاروں نے اپنے روٹس تبدیل کردیے۔
ان کا کہنا تھا کہ یوکرین میں جاری کشیدگی کے باعث بھی یورپی فضائی حدود طیاروں کے لیے محفوظ نہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایاسا پاکستانی فضائی حدود سے متعلق اپنی ایڈوائزری واپس لے۔

Recent Posts

“زندگی میں پہلی بار اتنی گالیاں سُننے کو مل رہی ہیں”ننھے وی لاگر کے والد نے بیان جاری کر دیا

گلگت بلتستان (قدرت روزنامہ) انتہائی کم عرصے میں شہرت حاصل کرنے والے معروف ننھے وی…

20 mins ago

’سلمان اور وویک کے جھگڑے کا کیا فائدہ ہوا جب لڑکی کوئی اور لے گیا‘والد سلیم خان کھل کر بول پڑے

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ میں ویویک اوبرائے اور سلمان خان کے درمیان ہوئی لڑائی…

30 mins ago

ارشد ندیم کو تھرو کیلئے نئی جدید ترین جیولین مل گئیں

لاہور (قدرت روزنامہ) اولمپئن جیولین تھرور ارشد ندیم کو تھرو کے لیے نئی جدید ترین…

33 mins ago

ہمایوں سعید نے شادی کے کئی سالوں بعد بھی اولاد نہ ہونے پر پہلی مرتبہ دل کی بات کہہ دی

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کے صف اول کے اداکار ہمایوں سعید نہ صرف ڈرامہ انڈسٹری…

36 mins ago

گزشتہ 10 ماہ کے دوران کتنی مالیت کے موبائل فون درآمد ہوئے؟ رپورٹ سامنے آ گئی

لاہور (قدرت روزنامہ) دس ماہ کے دوران موبائل فون کی درآمد پر ایک ارب 26…

39 mins ago

وزیراعظم شہبازشریف ایران روانہ ہو گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہبازشریف ایران روانہ ہو گئے،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار، وزیر داخلہ…

43 mins ago