لاہور(قدرت روزنامہ) وہاڑی میں قتل کے بعد یو اے ای فرار ہونے والا ملزم عبدالرزاق وطن واپسی پر لاہور ایئرپورٹ پر گرفتار ہوگیا۔پنجاب پولیس کے مطابق قتل، اقدام قتل، ڈکیتی سمیت سنگین جرائم کے بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کے خلاف مہم جاری ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر اے کیٹیگری کا ایک اور خطرناک اشتہاری گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان کے مطابق قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری عبدالرزاق متحدہ عرب امارات سے واپسی پر ائیر پورٹ سے گرفتار ہوا، پنجاب پولیس نے عبدالرزاق کا نام پرویزنل نیشنل آئی ڈینٹی فکیشن لسٹ (PNIL) میں شامل کروایا تھا، ائیر پورٹ امیگریشن کلیئرنس کے دوران انٹر بارڈر مینجمنٹ سسٹم پر کرمنل ڈیٹا میں نشاندہی پر ملزم کو گرفتار کیا گیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ملزم نے رواں برس وہاڑی میں تنازع پر شہری کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا، اشتہاری ملزم عبدالرزاق کو مزید قانونی کاروائی کیلئے وہاڑی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ عبدالرزاق کی گرفتاری سے بیرون ملک سے گرفتار خطرناک اشتہاریوں کی تعداد 102 ہو گئی ہے۔
میرا مطالبہ ہے کہ 9 مئی کے مقدمات کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے…
واحد ایئر لائنز ہے جو اسرائیل کو بیرونی دنیا سے جوڑے ہوئے ہے اور سروس…
نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن سے پاکستان کیلئے روانہ لندن (قدرت روزنامہ)نواز…
خوش قسمتی سے ڈیلیٹ کیے گئے واٹس ایپ چیٹس کو بآسانی بحال کیا جا سکتا…
تحریک انصاف اورعالمی لابی کا 46 ممبران کانگرس سے صدر بائیڈن کو ایک اور خط…
پاکستان کی جانب سے عثمان خان نصف سینچری بنانے والے میچ کے واحد کھلاڑ ے…