دنیا چاہتی تھی پاکستان ڈیفالٹ کرے اور اس کا تماشا بنے: وزیر خزانہ اسحاق ڈار


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ گزشتہ چند ماہ میں ہم نے ساڑھے 5 بلین ڈالر مختلف بینکوں کو واپس کیے ہیں، کوشش ہے اگلے 6 سے 7 ہفتے میں پاکستان 15 بلین ڈالرز تک پہنچ جائے۔
سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سی پیک کے 10 سال مکمل ہو رہے ہیں، الحمد للہ ہر ادائیگی وقت پر کی گئی، سعودی عرب اور یو اے ای کے علاوہ چین نے بھرپور مالی تعاون کیا، فارن ریزرو میں مزید بہتری کی جا رہی ہے، کہا گیا 30 جون تک ملک ڈیفالٹ کر جائے گا، میں نے کہا ہم نے تیاری کی ہوئی ہے ملک ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔
انہوں نے کہا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید بہتری ہو رہی ہے، اگر آئی ایم ایف کا پروگرام نہ ہوتا تو ہمارے پاس پلان تھا کہ کیسے آگے بڑھنا ہے، دنیا چاہتی تھی کہ پاکستان ڈیفالٹ کرے اور اس کا تماشا بنے، پاکستان اپنی تمام عالمی ذمہ داریوں کو بخوبی پورا کرے گا، جب آئی ایم ایف آف ٹریک ہوتا ہے تو تمام رقوم رک جاتی ہیں، ماضی میں پاکستان 24 ویں معیشت بن چکا تھا۔
وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے مزید کہا ہے کہ ہم نے 24 ویں معیشت سے 20 ویں تک جانا تھا، آج ہم 47 ویں معیشت بن چکے ہیں، سب کو سوچنا چاہیے کہ ہم سے کیا غلطیاں ہوئیں، جو ہر ہفتے تباہی ہو رہی تھی اب وہ گراوٹ رک چکی ہے، میں ہمیشہ کہتا ہوں آئی ایم ایف ہم پر احسان نہ کرے، ہم آئی ایم ایف سے بھیک نہیں لینے جاتے، پاکستان نکل سکتا ہے اور نکلنے کے قابل ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ میں 2013 سے چارٹر آف اکانومی کا راگ الاپتا رہا ہوں، اب سب لوگ کہہ رہے ہیں چارٹر آف اکانومی ہونا چاہیے، چارٹر آف اکانومی ایک روڈ میپ بن سکتا ہے، سابق حکومتی وزیر کے بیان کے باعث پی آئی اے بحران کا شکار ہوا، قومی ایئر لائن کو سابق وزیر کے بیان کے باعث 71ارب روپے کا نقصان ہوا، اکتوبر میں پی آئی اے کی فلائٹس بحال ہو جائیں گے۔

Recent Posts

9 مئی کے مقدمات میں پراسیکیوشن و پولیس نے کروڑوں کی دیہاڑیاں لگائیں: فواد چودھری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ 9 مئی…

22 mins ago

67 فیصد سگریٹ نوش ٹیکس چوری والے سستے برانڈز پر منتقل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں سگریٹ نوشی کے رجحان کو کم کرنے کی حکومتی کوششوں…

36 mins ago

اسلام قبول کرنیوالے کورین گلوکار داﺅد کم کا مسجد کی تعمیر کاخواب پورا ہوگیا،افتتاح کردیا

سئیول (قدرت روزنامہ )اسلام قبول کرنے والے جنوبی کوریا کے معروف گلوکار و یوٹیوبر داو¿د…

37 mins ago

اسحاق ڈارکی بطورڈپٹی وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواست،وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری،اسحاق ڈاراورسیکرٹری کابینہ کو نوٹس جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد نے اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواست پر…

54 mins ago

اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں 10 فیصد کمی کی تجویز دے دی

لاہور(قدرت روزنامہ) اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں دس فیصد تک کمی کرتے ہوئے مالی…

55 mins ago

ملائیکہ ریاض نے کسی غریب لڑکے سے شادی نہ کرنے کا اعلان کردیا

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستانی اداکارہ ملائیکہ ریاض نے کہا ہے کہ وہ کسی غریب لڑکے…

1 hour ago