اسد قیصر کا پی ٹی آئی کیخلاف پروپیگنڈا بند کر کے منصفانہ انتخابات کا مطالبہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سابق سپیکر قومی اسمبلی و رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے اپنی پارٹی کے خلاف جاری پروپیگنڈا ختم کرنے اور ملک میں آزاد اور منصفانہ انتخابات یقینی بنانے کیلئے مقتدر حلقوں پر زور دیا۔ایک ویڈیو پیغام میں اسد قیصر نے کہا کہ اس وقت پارٹی اور چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف یک طرفہ پروپیگنڈہ جاری ہے، بااختیار قوتیں اور پی ڈی ایم کیا سوچ رہے ہیں؟ کیا وہ سمجھتے ہیں کہ وہ اس طرح کے پروپیگنڈے کے ذریعے پی ٹی آئی کو ختم کر سکتے ہیں؟
اسد قیصر نے کہا کہ یہ ان کی غلط فہمی ہے، وہ جتنا منفی پروپیگنڈہ کر رہے ہیں، پی ٹی آئی اتنی ہی زیادہ مقبول ہو رہی ہے۔انہوں نے موجودہ حکومت کی کارکردگی پر تنقید کی اور سوال کیا کہ کیا پی ڈی ایم حکومت اپنے دورِ اقتدار میں مہنگائی سے نمٹنے اور گورننس کو بہتر بنانے میں کامیاب رہی ہے؟
انہوں نے کہا کہ ہمیں کوئی ایسا شعبہ دکھائیں جس میں ہم کہہ سکیں کہ پی ڈی ایم نے اچھی کارکردگی دکھائی ہے، یہ 14 مہینے بدترین تباہی کے تھے اس لئے میں مقتدر حلقوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ اس ملک پر رحم کریں اور اسے کسی بھی نقصان سے بچانے کیلئے آئینی دفعات کے تحت آزاد اور منصفانہ انتخابات یقینی بنائیں۔
سابق سپیکر قومی اسمبلی نے شکوہ کیا کہ ملک میں قانون کا غلط استعمال ہو رہا ہے، اگر حکمران ترقی چاہتے ہیں تو قانون کی حکمرانی ضروری ہے۔انہوں نے سوال کیا کہ پی ٹی آئی نے ایسا کون سا جرم کیا ہے جس کی وجہ سے اسے اس کے آئینی حق اور تحفظ سے محروم رکھا جا رہا ہے؟ کیا پارٹی کو آئندہ انتخابات سے باہر رکھنے کے اقدامات ملک میں استحکام لے آئیں گے؟
اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ کسی پارٹی کو اقتدار میں لانا یا نکالنا عوام کا حق ہے، قوم فیصلہ کرے گی کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو دوبارہ اقتدار میں لانا ہے یا کسی اور کو۔

Recent Posts

کیا پی آئی اے کا طیارہ واقعی غلطی سے پشاور کے بجائے کراچی میں لینڈ ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر چند روز سے ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے…

6 mins ago

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

15 mins ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

41 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

6 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

7 hours ago