نگراں وزیراعظم کیلئے 5 نام شارٹ لسٹ ہوگئے، خورشید شاہ


کراچی (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر آبی وسائل اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نگراں وزیراعظم کےلیے 5 نام شارٹ لسٹ ہوگئے ہیں۔نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں خورشید شاہ نے کہا کہ کسی سیاسی جماعت کا رکن نگراں وزیراعظم نہیں بن سکتا۔
انہوں نے کہا کہ نہیں جانتا کہ نگراں وزیراعظم کے لیے وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کا نام کس نے دیا ہے؟ تاحال 5 نام شارٹ لسٹ کیے گئے ہیں۔پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما نے مزید کہا کہ نگراں وزیراعظم کون ہوگا، اس کا حتمی فیصلہ حکمران اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کرے گی، 9 اگست کو اسمبلیاں تحلیل کردی جائیں گی۔
خورشید شاہ نے کہا کہ کراچی کےلیے کے فور منصوبے کا پہلا فیز 2024ء کے اختتام یا 2025ء کی ابتداء میں مکمل کرلیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں جن لوگوں نے اس منصوبہ کو خراب کیا، ان کے خلاف تحقیقات ہونا چاہیے۔

Recent Posts

افغانستان میں بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی: 70 افراد ہلاک،کئی لاپتا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)افغانستان میں بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی، مختلف واقعات میں…

4 mins ago

نواز شریف ہی ملک میں یکجہتی لاسکتے اور مسائل سے نکال سکتے ہیں: وزیر اعظم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتیں قوم کے…

13 mins ago

فوربز کی ’30 انڈر 30 ایشیا‘ کی فہرست میں 7 پاکستانی نوجوان شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی بزنس میگزین فوربز کی ’30 انڈر 30 ایشیا‘ کی فہرست میں…

22 mins ago

پاکستان میں آئندہ مالی سال مہنگائی کی شرح کم ہو کر 15 فیصد ہونے کا امکان ہے: ورلڈ بینک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی بینک کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال پاکستان میں مہنگائی…

34 mins ago

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب نے ‘نواز شریف آئی ٹی سٹی’ کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں پہلے آئی ٹی سٹی…

41 mins ago

1973کا آئین نہیں مانا گیا تو ہم نئے معاہدے کی بات کریں گے، ڈاکٹر مالک بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے…

1 hour ago