بھارت میں اداکاروں کو اپنی رائے دینے پر ہراساں کیا جاتا ہے، نصیر الدین شاہ

(قدرت روزنامہ)بھارت کے لیجنڈری اداکار نصیرالدین شاہ کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ اداکاروں کو اپنی رائے دینے کے بعد ہراسانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اسی لیے تینوں ’خان‘ بھی خاموشی اختیار کیے رکھتے ہیں۔

تین بار بھارت کا قومی ایوارڈ جیتنے والے اداکار نے یہ واضح کیا کہ انہوں نے کبھی بھی انڈسٹری میں مسلمان ہونے کی وجہ سے کوئی امتیازی سلوک محسوس نہیں کیا۔

سلمان خان، شاہ رخ خان اور عامر خان کے طالبان کے افغانستان میں واپسی کے بعد بھارت میں پیدا ہونے والے موجودہ معاملات پر خاموشی اختیار کرنے کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگرچہ وہ ان کے لیے نہیں بول سکتے لیکن وہ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ انہیں کس حد تک ہراساں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وہ تینوں ہراساں ہونے کی وجہ سے پریشان ہیں، ان کے پاس بولنے کے بعد کھونے کے لیے بہت کچھ ہے، یہ صرف مالی ہراسانی نہیں ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو بھی بولنے کی ہمت کرتا ہے اسے ہراساں کیا جاتا ہے، یہ صرف جاوید اختر یا میں نہیں ہوں ، یہ کوئی بھی ہو جو اس دائیں بازو کی ذہنیت کے خلاف بات کرتا ہے تو ہراسانی کا شکار بنایا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ نصیر الدین شاہ تقریبا پانچ دہائیوں سے بھارتی فلم انڈسٹری کا حصہ رہے ہیں اور کچھ عظیم فلمیں ان کے کریڈٹ میں ہیں۔

Recent Posts

جماعت اسلامی کی جانب سے حکومت کو معاہدے پر عملدرآمد کیلئے دی گئی مدت ختم

کراچی (قدرت روزنامہ)جماعت اسلامی اور حکومت کےمعاہدے کی45 دن کی مدت مکمل ہوگئی، جماعت اسلامی…

10 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں کیا مصروفیات ہوں گی ؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

نیویارک (قدرت روزنامہ) ‎وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

10 hours ago

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کیخلاف لاہور میں دہشتگردی کا مقدمہ درج

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج…

10 hours ago

گنڈا پورکا سافٹ وئیر اپڈیٹ کردیا ہے، عظمٰی بخاری

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ ہم نےگنڈا پورکا سافٹ…

10 hours ago

پاکستان اور سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا : آصف علی زرداری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی…

10 hours ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) 30 ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا…

10 hours ago