سی پیک کے بعد دنیا نے پاکستان کو سرمایہ کاری کی نظر سے دیکھنا شروع کیا، احسن اقبال


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) معاہدوں سے دنیا نے پاکستان کو سرمایہ کاری کی نظر سے دیکھنا شروع کیا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران احسن اقبال نے کہا کہ اپریل 2015ء میں سی پیک معاہدے ہوئے، جس کے بعد دنیا نے پاکستان کو سرمایہ کاری کی نظر سے دیکھنا شروع کیا۔
انہوں نے کہا کہ اگلے 3 سال کی ریکارڈ مدت میں 25 ارب ڈالر کے معاہدوں کی منظوری دی گئی، سی پیک کے تحت تھر کول کو پاکستان کے لیے استعمال میں لایا گیا۔وفاقی وزیر منصوبہ نے مزید کہا کہ تھرکول منصوبے سے پاکستان کو سستی بجلی کا حصول ممکن ہوا، چین کی 25 ارب ڈالر سرمایہ کاری سے ملک میں روزگار کے مواقع پیدا ہوئے۔
اُن کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبے کے تحت ہزاروں طلبا چین جا کر تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ موجودہ وقت میں چین کے نائب وزیراعظم کا دورہ انتہائی اہم ہے، چین کے نائب وزیراعظم سی پیک کے معماروں میں سے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی کوششوں سے دنیا آج پھر پاکستان کی طرف متوجہ ہوئی ہے، ایران سے گوادر کےلیے بجلی کا منصوبہ موجودہ حکومت نے 10 ماہ میں مکمل کرلیا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ چشمہ نیو کلیئر پلانٹ کے لیے بھی چین سرمایہ کاری کر رہا ہے، مشکل وقت میں چین کا پاکستان کا ساتھ دینا کبھی نہیں بھول سکتے۔اُن کا کہنا تھا کہ ایم ایل ون منصوبے پر چین کے ساتھ بات چیت جاری ہے، امید ہے منصوبے کا رواں سال آغاز ہوجائے گا۔

Recent Posts

بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلی جنس افسران تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلی…

15 mins ago

صرف2فٹ زمین کی خاطر2بھائی قتل

شکارپور (قدرت روزنامہ)شکارپورمیں صرف دوفٹ زمین کی خاطردوسگےبھائیوں کوموت کے گھاٹ اتاردیاگیا تفصیلات کےمطابق شکارپورکے…

21 mins ago

وزیراعظم کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ، ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ کے انتقال پر تعزیت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی سفارت خانے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے…

3 hours ago

موجودہ حکومت اسی راستے سے آئی جس سے عمران خان آئے تھے، شاہد خاقان

کراچی(قدرت روزنامہ) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان جس…

3 hours ago

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی آڑ میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کا انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ) شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کی آڑ میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کا…

3 hours ago

احمد فرہاد کے کیس میں عدالتی ریمارکس پر حیرت ہے، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ایگزیکٹو اور پارلیمان اپنی…

3 hours ago